کراچی: ممتاز سماجی رہنما و ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی 74 برس کی عمر میں اتنقال کرگئیں۔
بلقیس ایدھی گزشتہ چند روز سے نجی اسپتال میں عارضہ قلب کی وجہ سے زیرِعلاج تھیں۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ کراچی میں ان کے ہمراہ خاتون اول تہمینہ درانی بھی ساتھ تھی اور انہوں نجی ہسپتال میں بلقیس ایدھی سے ملاقات بھی کی تھی۔
بعدازاں انہوں نےسماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر کہا تھا کہ بلقیس اپنے مرحوم شوہر ایدھی صاحب کے لیے روئیں اور میری آنکھوں میں بلقیس کے لیے آنسو آئے، ان کی طبعیت بہت خراب ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سماجی رہنما بلقیس ایدھی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے مرحوم شوہر عبدالستار ایدھی کے ساتھ شانہ بشانہ سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا
دوسری جانب صوبائی وزیر ترقی و نسواں سندھ شہلا رضا نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر بلقیس ایدھی کی عیادت کی تھی۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے سید مراد علی شاہ نے بلقیس ایدھی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا
ٹکرز برائے نشر / 15 اپریل 2022
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا بلقیس ایدھی کے انتقال پر گہرے دکھ اظہار
وزیراعلیٰ سندھ نے مرحومہ کے سماجی خدمات کو سراہا
وزیراعلیٰ سندھ کی مرحومہ کی ایصال ثواب کیلئے دعا
— Sindh Chief Minister House (@SindhCMHouse) April 15, 2022
سینئر صحافی مشر زیدی نے کہا کہ ’کراچی کے یتیموں اور غربا کی ماں نہیں رہیں‘
کراچی کے یتیموں اور غربا کی ماں نہیں رہیں#bilquisedhi
— Mubashir Zaidi (@Xadeejournalist) April 15, 2022