ایسا آسان جملہ جسے صرف ایک فیصد لوگ ہی پڑھ پاتے ہیں

ویب ڈیسک

کراچی – اس میں کوئی شک نہیں کہ دنیا کی متعدد زبانیں مشکل ہوتی ہیں اور ایسی زبانوں کے جملے اور الفاظ دوسری زبان بولنے اور پڑھنے والے نہیں پڑھ سکتے

تاہم بعض اوقات آنے والی زبان کے کچھ جملے یا الفاظ بھی انسان نہیں پڑھ سکتا، جیسا کہ اوپر ٹائٹل کی تصویر میں موجود جملے کو 99 فیصد لوگ نہیں پڑھ پاتے

یہ تصویر معروف ٹک ٹاکر ہیکٹک نِک کی جانب سے ایک وڈیو میں شیئر کی گئی تھی جسے ننانوے فیصد لوگ نہیں پڑھ پا رہے

ان کی جانب سے شیئر کیا گیا انگریزی کا یہ جملہ اگرچہ انتہائی آسان ہے، لیکن جملے کی ڈیزائننگ اور السٹریشن کی وجہ سے اسے لوگ لاکھ کوشش کرنے کے باوجود بھی نہیں پڑھ پا رہے

ٹک ٹاکر اسی طرح کے ہی ذہنی آزمائش کے جملے اور تصاویر شیئر کرکے مداحوں کا امتحان لیتا رہتا ہے اور ان کے ٹک ٹاک چالیس لاکھ کے قریب فالوورز ہیں

آسان انگریزی جملے کی مشکل انداز میں لکھائی کی ان کی وڈیو کو اب تک ستر ہزار سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے اور اس پر ہزاروں افراد نے کمنٹس بھی کیے ہیں اور کئی لوگوں نے ان کے چیلنج کو قبول کرکے وہ جملہ پڑھ بھی لیا

تاہم مجموعی طور پر ان کے شیئر کیے گئے جملے کو پڑھ پانے والے افراد کی تعداد ایک فیصد بنتی ہے جب کہ 99 فیصد لوگ کچھ کوشش کے بعد ٹک ٹاکر کو بے وقوف قرار دے کر جملے کو پڑھنے کی کوشش ہی نہیں کرتے

دراصل انہوں نے ڈیزائنگ کے انداز میں انگریزی کے جملے ’بیڈ آئیز‘ BAD EYES کی تصویر شیئر کی، جسے تمام کوششوں کے باوجود نہیں پڑھا جا سکتا

تاہم اسے ایک آسان طریقے سے واضح انداز میں پڑھا جا سکتا ہے، جملے کو آسانی سے پڑھنے کے لیے پڑھنے والے کو اپنی آنکھیں 90 فیصد بند کرکے مذکورہ تصویر کو دیکھنا پڑے گا

ہمارا اندازہ ہے کہ اس خبر کو پڑھنے والے افراد میں سے بھی 99 فیصد لوگ کافی دیر کے باوجود اس جملے کو نہیں پڑھ پا رہے ہوں گے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close