پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) نے ملک بھر کے انٹرنیٹ صارفین کو پہلے ہی آگاہ کردیا ہے کہ انہیں کہ 21 اپریل کی شب انٹرنیٹ کی سست رفتاری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بین الاقوامی سب میرین کیبل، ایس ایم ڈبلیو 4 کے ایک حصے پر پاور ری کنفیگریشن کی وجہ سے صارفین کو انٹرنیٹ سروسز میں مشکلات کا سامنا آ سکتا ہے۔
بیان کے مطابق مذکورہ عمل کی وجہ سے صارفین کو 21 اپریل کو رات دیر گئے یعنی 2 بجے سے صبح 7 بجے تک انٹرنیٹ کی سست رفتاری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
⚙️A power reconfiguration activity on a section of international submarine cable, #SMW4, will be undertaken on 21st April 2022 from 02:00 AM to 07:00 AM. This may cause some internet users to experience downgraded speeds during the mentioned time only.
— PTA (@PTAofficialpk) April 19, 2022
بیان میں بتایا گیا کہ بینڈوتھ کی ضرورت کو پورا کرنے اور صارفین کو جلد از جلد مکمل طور پر فعال و بلا تعطل انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی کے لئے متبادل اقدامات کیے جائیں گے۔
پی ٹی اے کے مطابق ادارے کی کوشش ہوگی کہ انٹرنیٹ کیبل کی سروس کے دوران پورے ملک میں انٹرنیٹ خدمات کی دستیابی معمول کے مطابق رہیں، تاہم صارفین کو کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے