پی ٹی آئی حکومت کی دی گئی سبسڈی ختم کرکے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر غور

اسلام آباد – اپنے پہلے ہی ہفتے میں کئی یوٹرن لینے کے بعد شہباز سرکار اب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کے فیصلے پر بھی یو ٹرن لینے پر غور کر رہی ہے

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بیس روپے کا یکمشت اضافہ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے. حکومت کے کچھ زعما کے مطابق سیاسی مجبوری کی بنا پر مذکورہ یکمشت اضافہ چاہتے ہوئے بھی پی ٹی آئی حکومت کی دی گئی مکمل سبسڈی واپس نہیں لی جا سکتی، جو کہ ڈیزل پر تقریباً 50 روپے فی لیٹر ہے

وزیراعظم شہباز شریف کی تقرری کے فوری بعد متعلقہ حکام نے انہیں تجویز دی تھی کہ پٹرول کی قیمت میں 21 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 50 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جائے

تاہم عمران خان حکومت کے خلاف مسلسل مہنگائی کا شور مچانے والی جماعتوں کی مشترکہ حکومت سیاسی وجوہات کے پیش نظر چاہتے ہوئے بھی کوئی اضافہ نہیں کر سکی. ان امور میں شامل باوثوق سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اب حکومت تیل کی قیمتیں بڑھانے اور گزشتہ حکومت کی دی گئی پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی واپس لینے کا منصوبہ بنا رہی ہے

واضح رہے کہ دنیا بھر میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود سابق وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نہ صرف کمی کی تھی بلکہ آئی ایم ایف کے دباؤ کے باوجود پٹرول پر 20 روپے سے کچھ اوپر اور ڈیزل پر 50 روپے فی لیٹر سبسڈی دینا جاری رکھا تھا، جسے اب شہباز شریف کی حکومت ختم کر کے قیمتوں میں بڑا اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے

وزیراعظم شہباز شریف کے فیصلے کے بعد مجوزہ اضافہ کیا جائے گا، لیکن سبسڈی کو بتدريج ختم کیا جائے گا، جس کی وجہ سے آئندہ چند ماہ میں مسلسل ڈیزل کی قیمتیں مزید بڑھا کر عوام کو سابقہ حکومت کا دیا گیا یہ رلیف ختم کر دیا جائے گا

شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے بنیادی کام کر رہے ہیں

تاہم، اس کا بڑی حد تک انحصار اس بات پر ہوگا کہ حکومت کس طرح آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کرتی ہے۔ واضح رہے کہ نئے وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر خزانہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے سلسلے میں امریکہ میں ہیں، جب کہ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر پہلے ہی مذاکرات میں شرکت کے لیے واشنگٹن میں موجود ہیں

اس بات کا امکان ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ابتدائی مذاکرات کے بعد تیل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان کر کے عوام پر پٹرول بم گرا دیا جائے گا

آئی ایم ایف سے تسلی بخش مذاکرات کے بعد عوام کی ”تسلی“ کرانے کا حکومتی ارادہ

پاکستان کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرول پر سبسڈی کم کرنے کی آئی ایم ایف کی سفارشات سے اتفاق کیا ہے

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل میں جمعے کو ایک گفتگو کے دوران کہا کہ ان کے واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے ساتھ ’تسلی بخش مذاکرات‘ ہوئے ہیں

اٹلانٹک کونسل میں اپنی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان دوستانہ ماحول بنا کر امریکی سرمایہ کاری کو لانے کی خواہاں ہے

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق وزیر خزانہ جمعرات کو واشنگٹن پہنچے جہاں وہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور عالمی بینک کے اجلاسوں میں شرکت کریں گے

چار روزہ دورے میں وہ تعطل کا شکار پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے قرض پروگرام پر بھی بات چیت کریں گے

اے ایف پی کے مطابق وزیر خزانہ نے کہا: ’آئی ایم ایف نے پیٹرول پر سبسڈی ختم کرنے کے بارے میں بات کی ہے۔ میں ان سے اتفاق کرتا ہوں۔‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close