Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

چہل قدمی کریں ڈپریشن سے محفوظ رہیں

By Akhtar Rasool
اپریل 24, 2022 2 Min Read
0

چہل قدمی یا تیزی سے پیدل چلنے کو موٹاپے سے تحفظ کا ٹول بھی سمجھا جاتا ہے جب کہ اس سے ذیابیطس سمیت دیگر بیماریوں کے خطرات بھی کم ہوتے ہیں۔

تاہم حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جو لوگ یومیہ بنیادوں پر چہل قدمی کرتے ہیں، ان میں دیگر افراد کے مقابلے ڈپریشن کی سطح کم ہوتی ہے

طبی جریدے ’جاما نیٹ ورک‘ میں شائع تازہ تحقیق سے معلوم ہوا کہ جسمانی سرگرمیاں جہاں دیگر بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہیں، وہیں اس سے ذہنی صحت پر بھی اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ ماہرین نے 15 مختلف اسٹڈیز کے ڈیٹا کا جائزہ لیا، جس میں 20 لاکھ افراد کی صحت، ورزش اور ان کی روزہ مرہ کی زندگی کی معلومات کا جائزہ لیا گیا۔

ماہرین نے دیکھا کہ جو لوگ یومیہ بنیادوں پر چہل قدمی کرتے رہے ہیں، ان میں ڈپریشن کی سطح ان افراد سے کم تھی جو پیدل نہیں چلتے تھے۔

ڈیٹا سے معلوم ہوا کہ ہفتے میں 75 منٹ تک چہل قدمی کرنے والے افراد میں پیدل نہ چلنے والے افراد کے مقابلے ڈپریشن کی سطح 18 فیصد کم پائی گئی۔

اسی طرح جو لوگ ہفتے میں ڈھائی گھنٹے یا 150 منٹ تک پیدل چلتے ہیں، ان میں چہل قدمی نہ کرنے والے افراد کے مقابلے 25 فیصد کم ڈپریشن اور ذہنی مسائل کی سطح پائی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ چہل قدمی کرنے والے افراد میں اور بھی کئی طرح کے طبی فوائد محسوس کیے گئے۔

سائنسدانوں نے تجویز دی کہ ہر بالغ افراد کو ہفتے میں 75 منٹ تک چہل قدمی کرنی چاہیے اور ماہرین صحت بھی لوگوں کو پیدل چلنے کی جانب راغب کریں تو لوگ کئی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں گے۔

اس سے قبل ہونے والی تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ یومیہ 30 منٹ تک چہل قدمی کرنے والے افراد کا ذیابیطس کے شکار ہونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔

اسی طرح ماہرین صحت کا ماننا ہے کہ چہل قدمی ایک طرح سے جسمانی ورزش ہے، جس سے موٹاپے سے بھی بچا جا سکتا ہے جب کہ اس سے جسم متحرک رہنے کی وجہ سے کئی طرح کے طبی فوائد بھی ہوتے ہیں۔

گزشتہ برس ستمبر میں امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق سے یہ بات بھی معلوم ہوئی تھی کہ درمیانی عمر میں جسمانی طور پر زیادہ متحرک رہنا دل کی شریانوں سے جڑے امراض سے موت کا خطرہ نمایاں حد تک کم کرتا ہے

Tags:

DepressionWalkWalking
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

عہدے سے مستعفی ہونے کا کوئی ارادہ نہیں، چیف الیکشن کمشنر

Next

کینسر کی وجہ بننے والے’نشانِ واردات‘ سے علاج میں مدد مل سکے گی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme