بحرین، مردہ قرار دیے گئے جڑواں بچے تدفین کے وقت زندہ نکل آئے

ویب ڈیسک

بحرین میں ڈاکٹرز کی جانب سے مردہ قرار دیے گئے جڑواں بچے تدفین کے عمل کے دوران زندہ نکل آئے

تفصیلات کے مطابق بحرین میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا، پیدائش کے وقت ایک بچے کو مردہ قرار دے دیا گیا جب کہ دوسرے کو تشویشناک حالت کے باعث انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا، تاہم کچھ ہی دیر بعد دوسرا بچہ بھی "انتقال” کر گیا

والد دونوں بچوں کو غسل کے بعد قبرستان لے جا کر قبر میں دفن کرنے کی تیاری کر رہے تھے کہ اچانک بچوں کی رونے کی آواز نے سب کو حیران کر دیا۔ بچوں کو دوبارہ اسپتال لایا گیا جہاں دونوں کو زندہ قرار دے دیا گیا

سلمانیہ میڈیکل اسپتال کی انتظامیہ نے غفلت برتنے والے ڈاکٹر کو معطل کر دیا جب کہ وزارت صحت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close