ملک کے معروف قانون داں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اعتزاز احسن کے اس بیان پر کہ ”مداخلت ہوئی ہے تو اس کا مطلب سازش پہلے تیار ہوگئی تھی“ پر پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے
سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ کا ایک مختصر کلپ اپ لوڈ کیا ہے
شیریں مزاری نے اس وڈیو کلپ کے ساتھ ہی اعتزاز احسن کے موقف پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ”یہ بالکل وہی ہے، جو ہم میں سے بہت سے لوگوں نے کہا ہے۔“
سازش اور مداخلت کے حوالے سے شیریں مزاری کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا ”بیرونی مداخلت تب ہوتی ہے، جب سازش کو عملی جامہ پہنانا پڑتا ہے. کرائم منسٹر، مقامی حمایتی اور بدمعاشوں کو معلوم ہے وہ سب اس کا حصہ ہیں“
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس معاملے پر اب اپنی اپنی مرضی کی تشریح کی جارہی ہے
واضح رہے کہ معروف قانون دان اعتزاز احسن نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے دھمکی آمیز مراسلے اور نیشنل سیکیورٹی کونسل کے موقف کے حوالے سے اظہار خیال کیا تھا
اعتزاز احسن نے اس پروگرام میں کہا تھا کہ مداخلت ہوئی ہے تو اس کا مطلب سازش پہلے تیار ہوگئی تھی اور مداخلت ہوئی ہے تو اس کا مطلب سازش بھی ہوئی ہے.