گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ، ڈاکٹر مرتضیٰ سید قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک مقرر

ویب ڈیسک

اسلام آباد : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئر پر جاری اپنے ایک بیان میں مفتاح اسمٰعیل نے بتایا کہ میں نے رضا باقر سے بات کی ہے اور انہیں حکومت کے فیصلے کے بارے میں بتایا ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کے لیے خدمات انجام دینے پر رضا باقر کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں

مفتاح اسمٰعیل نے کہا کہ رضا باقر غیر معمولی طور پر ایک قابل آدمی ہیں اور ہم نے مختصر وقت میں ایک ساتھ کافی کام کیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ میں رضا باقر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں

آج وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کی مدت ملازمت مکمل ہوگئی ہے ، قانون کے مطابق نئی تعیناتی تک سینئر ترین ڈپٹی گورنر عہدہ سنبھالیں گے

واضح رہے کہ حکومت نے گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کی تین سالہ میعاد ختم ہونے پر ان کی مدت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اسٹیٹ بینک کے سینئر ترین ڈپٹی گورنر ڈاکٹر مرتضیٰ سید کو قائم مقام گورنر مقرر کردیا گیا

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close