پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں میں بڑا اضافہ متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق عوام کو پیٹرول پر فی لیٹرپر 29 روپے 60 پیسے کا سبسڈی دیتی ہے جو کہ فی لیٹر پیٹرول پر سبسڈی کی یہ رقم 16 مئی سے 45 روپے 15 پیسے تک پہنچ جائے گی اور اگر مکمل طور پر سبسڈی ختم کی جائے تو فی لیٹر پیٹرول 195 روپے کا ہوجائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈیزل پرموجودہ فی لیٹر سبسڈی 73روپے 4 پیسے ہے جو 16 مئی سے 85 روپے 85 پیسے تک پہنچ جائے گی، جب کہ مکمل سبسڈی ختم کرنے سے فی لیٹرڈیزل 230 روپے تک پہنچ جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل پر فی لیٹر سبسڈی 43 روپے 16 پیسے ہے اور 16 مئی سے مٹی کے تیل پر فی لیٹر سبسڈی50.44 روپے ہوجائے گی، اسی طرح مٹی کے تیل پر سبسڈی ختم کرنے سے اس کی قیمت 176 روپے ہوجائے گی۔
اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل آئل پر موجودہ فی لیٹر سبسڈی 64روپے 70 پیسے ہے جو 16 مئی سے 68 روپےفی لیٹر ہوجائے گی، جب کہ مکمل طور پرسبسڈی ختم ہونے سے فی لیٹرلائٹ ڈیزل 186 روپے 31 پیسے ہوجائے گا۔
ذہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق وزارت خزانہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارش پر وزیراعظم سے مشاورت کرے گی جس کا حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف خود کریں گے