Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

معروف صحافی اور مصنف محمد حنیف نے جرمن کانفرنس میں شرکت سے انکار کیوں کیا؟

By Akhtar Rasool
جون 22, 2022 2 Min Read
0

معروف مصنف اور صحافی محمد حنیف نے جرمنی کے ’گوئٹے انسٹیٹیوٹ‘ کی جانب سے فلسطینی لکھاری کی دعوت منسوخ کیے جانے پر جرمنی میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا

واضح رہے کہ محمد حنیف کو ’گوئٹے انسٹیٹیوٹ‘ کی جانب سے رواں ماہ 23 سے 26 جون کو ہیمبرگ میں ہونے والی کانفرنس میں مدعو کیا گیا تھا

پاکستانی صحافی کے علاوہ مذکورہ کانفرنس میں دنیا بھر کے چیدہ چیدہ لکھاریوں، تاریخ نویسوں اور صحافیوں کو مدعو کیا گیا ہے

اسی کانفرنس میں فلسطین کے مزاحمتی شاعر اور لکھاری محمد الکرد کو بھی مدعو کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں ’گوئٹے‘ انتظامیہ نے ان کی دعوت منسوخ کرتے ہوئے ان کی جگہ دوسرے شخص کو مدعو کر لیا

’گوئٹے‘ انتظامیہ کی جانب سے فلسطینی لکھاری اور شاعر کو پہلے دعوت دینے اور بعد ازاں ان کی دعوت منسوخ کرنے پر پاکستانی صحافی محمد حنیف نے بھی احتجاجاً کانفرنس میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا

محمد حنیف نے اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں ’گوئٹے کانفرنس‘ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے فلسطینی شاعر سے اظہار یکجہتی کے طور پر کانفرنس کا بائیکاٹ کیا

پاکستانی صحافی نے لکھا کہ وہ فلسطینی لکھاری کو پہلے دعوت دینے اور پھر ان کی دعوت منسوخ کرنے پر کانفرنس سے دستبردار ہو رہے ہی

انہوں نے مزید لکھا کہ محمد الکرد کی دعوت منسوخ کرنے کا ایک سبب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ بظاہر کرد اسرائیل کو اچھا نہیں کہتے اور سمجھتے

انہوں نے اپنی دوسری ٹوئٹ میں لکھا کہ محمد الکرد سے محض گیارہ سال کی عمر میں گھر چھینا گیا اور وہ اپنی بہن مونا کرد کے ہمراہ بچپن سے ہی احتجاج کرتے آ رہے ہیں

محمد حنیف نے لکھا کہ وہ ’گوئٹے‘ سے متعلق اتنا کچھ نہیں جانتے لیکن انہیں لگتاہے کہ انسٹیٹیوٹ انتظامیہ نہیں چاہتی تھی کہ کانفرنس میں دنیا ایک ایسے شخص کو احترام کی نظر سے دیکھے جو بے رحم حکومت کا نشانہ بنا ہوا ہو

انہوں نے اپنی ایک ٹوئٹ میں محمد الکرد کی شاعری کے لنک بھی شیئر کیے اور لوگوں سے کہا کہ وہ خود فیصلہ کریں کہ ’گوئٹے‘ انتظامیہ کا فیصلہ درست تھا یا پھر محمد الکرد درست ہیں؟

’گوئٹے‘ انتظامیہ کی جانب سے محمد الکرد کی دعوت منسوخ کرتے ہوئے ٹوئٹ میں واضح کیا گیا تھا کہ فلسطینی لکھاری اسرائیل مخالف خیالات رکھتے ہیں اور انتطامیہ سمجھتی ہے کہ وہ مذکورہ کانفرنس کے لیے مناسب شخصیت نہیں ہیں

انتظامیہ نے اپنی ٹوئٹ میں پہلے فلسطینی لکھاری کو کانفرنس کے مہمان کے طور پر مدعو کرنے کی اپنی پوسٹس سے متعلق کہا کہ مذکورہ پوسٹس کے بعد محمد الکرد کے حوالے سے غور و فکر کیا گیا، جس کے بعد ہی ان کی دعوت منسوخ کی گئی۔

Tags:

ConferenceGoethe-InstitutIsraelMuhammad al-KurdPakistanPalestine
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

تازہ پانی میں پائی جانے والی دنیا کی سب سے بڑی مچھلی دریافت

Next

فیسبک کی جانب سے وڈیوز سے پیسے کمانے کے منصوبے کا اعلان

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme