پاکستان کے معروف سائنسدان ڈاکٹر عطاءالرحمان کا کہنا ہے کہ کووڈ19 ویکسین کا کلینکل ٹرائل تیسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، کورونا سے بچاؤ کی ویکسین دسمبر تک متوقع ہے
ڈاکٹر عطاءالرحمان کا کہنا ہے کہ دیگر ممالک سمیت پاکستان میں بھی ویکسین ٹیسٹ کیا جا رہا ہے ، پاکستان میں دو چینی کمپنیوں کے اشتراک سے ویکسین ٹرائل کیا جارہا ہے جب کہ مذکورہ دونوں کمپنیوں کے چین میں فیز تھری کلینیکل ٹرائل کامیابی سے جاری ہیں
معروف سائنسدان نے کہا کہ پاکستان میں کووڈ19 ویکسین کا کلینکل ٹرائل تیسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، کلینیکل ٹرائل کے بعد ویکیسن کی تیاری میں 6 سے 8 ماہ لگیں گے، تان کے مطابق کورونا سے بچاؤ کی ویکسین دسمبر تک متوقع ہے۔