ایل پی جی کی قیمت میں 24 گھنٹوں کے دوران دوسری مرتبہ اضافہ

ویب ڈیسک

امیروں پر لگائے گئے سپر ٹیکس کی غریبوں سے وصولی کی ابتدا ہو چکی ہے

ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے سپر ٹیکس کی آڑ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران فی کلو ایل پی جی کی قیمت مزید دس روپے بڑھا دی ہے

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے سپر ٹیکس کی آڑ میں مزید قیمتیں بڑھانے کے لیے گھٹ جوڑ کر لیا ہے اور ایل پی جی کی ذخیرہ اندوزی شروع کر دی ہے

عرفان کھوکھر نے بتایا کہ یکم جولائی 2022 سے انٹر نیشنل مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں کمی ہو رہی ہے لیکن مقامی سطح پر قیمتیں بڑھائی جا رہی ہیں

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ایل پی جی کی قیمت میں مزید دس روپے فی کلو اضافہ بلاجواز ہے

انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ اوگرا کی مقرر کردہ قیمت سے زیادہ قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت اقدام کیا جائے، وزیراعظم اور چیئرمین اوگرا مافیا کے خلاف فوری نوٹس لیں

عرفان کھوکھر کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی قیمت بڑھ کر 220 روپے فی کلو ہوگئی، گھریلوں سیلنڈر کی قیمت 106 روپے فی کلو کے اضافے سے 2581 روپے اور کمرشل سیلنڈر کی قیمت 408 روپے فی کلو کے اضافے سے 9988 روپے ہوگئی جبکہ گلگت بلتستان میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت 270 روپے تک پہنچ گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close