عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری، 6 ڈالر بیرل مزید کمی

ویب ڈیسک

عالمی کساد بازاری کے خدشے کے پیش نظر انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 6 ڈالر فی بیرل تک کمی ہوئی ہے

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق منگل کو عالمی منڈی میں برطانوی کروڈ آئل (برینٹ) کی قیمت 6.65 ڈالر فی بیرل یعنی 5.59 فیصد کم ہوکر 106.85 ڈالر پر آگئی

اس کے علاوہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 5.65 ڈالر یعنی 5.2 فیصد کم ہوکر 102.78 ڈالر فی بیرل ہوگئی

ماہرین کے مطابق تیل اور گیس کی قیمتوں میں ماضی قریب میں ہونے والے اضافے کی وجہ سے سرمایہ کاروں میں عالمی کساد بازاری کا خدشہ بڑھ گیا ہے، جبکہ 2023ع کے آخر تک 45 ڈالر فی بیرل تک نیچے آنے کا امکان بھی ہے

ایک عرب اخبار نے بلومبرگ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سٹی گروپ، فرانسسکو مارٹوشیا اور ایڈ مورس نے مشترکہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اگر تیل پیدا کرنے اور برآمد کرنے والی تنظیم اور اس کے اتحادیوں، جن کو اوپیک پلس کے طور پر جانا جاتا ہے کی جانب سے کوئی مداخلت نہ کی گئی یا پھر سرمایہ کاری میں کمی کی گئی تو متذکرہ صورت حال میں بڑھاوا بھی آ سکتا ہے

جے پی مارگن کے تجزیہ کاروں، جن میں نتاشا کنیوا بھی شامل ہیں، کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ اور یورپ کی پابندیوں کے باعث روس نے تیل کی پیداوار میں کمی کی تو قیمتیں 380 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close