سمبا: بکری کا بچہ جو غیر معمولی حد تک لمبے کانوں کی وجہ سے سوشل میڈیا اسٹار بن چکا ہے

ویب ڈیسک

اگر آپ کارٹون کیریکٹرز سے دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ نے ممکنہ طور پر ڈمبو کا نام سنا ہوگا۔ یہ ایک ہاتھی کے بچے کا کارٹون کردار تھا،جو اپنے حد سے زیادہ لمبے کانوں کی وجہ سے ہر ایک کے مذاق کا نشانہ بنتا تھا اور اسے سرکس میں کرتب دکھانے پر مجبور کیا جاتا تھا

لیکن اب یہ ڈمبو صاحب لمبے کان رکھنے والے واحد جانور نہیں رہے

آئیں آپ کو سمبا سے ملواتے ہیں۔ پاکستان کے شہر کراچی میں اس بکری کے بچے کے کانوں کی لمبائی 54 سینٹی میٹر یعنی 21 انچ ہے

اب وقت بدل چکا ٹ، سو اپنے لمبے کانوں کی وجہ سے سمبا مذاق کا نشانہ بننے کے بجائے ایک عالمی اسٹار بن چکا ہے اور خوبصورتی کے مقابلے جیت چکا ہے اور عیش و عشرت کی زندگی گزار رہا ہے

سمبا کے مالک محمد حسن ناریجو نے خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے بھی رابطہ کیا ہے کہ سمبا کو دنیا کی ’عظیم ترین بکری‘ کے طور پر رجسٹر کروایا جائے

لیکن بدقسمتی سے گنئز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں فی الحال لمبے ترین کانوں والی بکری کی کوئی کیٹیگری موجود ہی نہیں۔ اس لیے یہ غیر واضح ہے کہ کیا سمبا کے کان واقعی ایک نیا ریکارڈ ہیں

ممکن ہے کہ سمبا اپنے لمبے کانوں کے ساتھ گنیز بک میں لمبے کانوں کی کیٹیگری شامل کرنے کا ریکارڈ بھی قائم کر لے

دنیا میں یہ ایک نیا ریکارڈ ہو یا نہ ہو، یہ بکری کا بچہ پاکستان میں سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر کی وجہ سے ایک سیلیبرٹی بن چکا ہے

لیکن جہاں اتنے لمبے کان سمبا کو ایک شناخت اور شہرت فراہم کرتے ہیں، وہیں یہ کچھ مسائل کا باعث بھی بنتے ہیں

مثال کے طور پر ان میں الجھ کر سمبا گر بھی سکتا ہے۔ کسی بھی ایسے حادثے سے بچنے کے لیے محمد حسن ناریجو سمبا کے کان اس کے گرد لپیٹ دیتے ہیں اور انہوں نے ایک ایسی چیز بنا لی ہے، جو ایسے حادثات سے سمبا کو بچا سکے

سمبا کو ایک اور خطرہ ان لوگوں سے بھی ہے جو جانور پالتے ہیں اور محمد حسن ناریجو ان کی توجہ سے اکثر پریشان رہتے ہیں

محمد حسن ناریجو کو سمبا اتنا پیارا ہے کہ انہوں نے اسے برے سائے سے بچانے کے لیے دعا اور روایتی طریقوں کو اپنا لیا ہے، تاکہ اسے کسی کی نظر نہ لگ جائے

انہوں نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا ”ہم قران کی آیات پڑھ کر سمبا پر پھونکتے ہیں تاکہ وہ بری نظر سے دور رہے“

لیکن محمد حسن کے منصوبے کافی بلند ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ سمبا کی وجہ سے پاکستان کا نام بکریوں کی افزائش کے حوالے سے دنیا بھر میں جانا جائے

محمد حسن ناریجو کہتے ہیں ”سمبا کا نام پوری دنیا میں مشہور ہونا چاہیے“

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close