اپنے اسمارٹ فون کو سائبر حملوں سے کیسے محفوظ رکھا جائے

ویب ڈیسک

آج کے اس جدید ٹیکنالوجی کے دور میں سائبر حملوں سے اپنے موبائل آلات کو محفوظ رکھنا بھی ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے ، محتاط اعداد و شمار کے مطابق اسمارٹ فونز کے ذریعے دو ارب سے زائد افراد انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کرتے ہیں اس لیے ہیکروں اور انٹرنیٹ چوروں کے لیے  ماضی کے مقابلے میں مواقع بھی بڑھ گئے ہیں

امریکہ کے ایک تحقیقاتی ادارے نے مارچ میں موبائل صارفین کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ دھوکے باز آپ کا پیسہ چرانے، آپ کی نجی معلومات چرانے، یا دونوں چرانے کے لیے کووڈ-19 کی عالمی وبا کو ناجائز فائدہ اٹھانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں، انہیں ایسا ہرگز نہ کرنے دیں

امریکہ کی سائبر کی قومی تزویراتی پالیسی میں بیان کیا گیا ہے کہ اِن کے حربوں میں کووڈ-19 کی جعلی دواؤں سے لے کر ایسی جعلی ای میلیں تک شامل ہوتی ہیں، جو بظاہر صحت کی تنظیموں کی طرف سے بھیجی گئی معلوم ہوتی ہیں۔ لیکن اِن ای میلوں کے ذریعے آپ کے سمارٹ فونز میں خطرناک قسم کے سافٹ ویئر ڈال دیئے جاتے ہیں

اُن نیٹ ورکوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے جو ہم سب استعمال کرتے ہیں، امریکہ سائبر سکیورٹی کے ایک عالمی لیڈر کی حیثیت سے، دوسرے ممالک اور نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری کرتا ہے۔ تاہم یہ ضروری ہے کہ اسمارٹ فون  استعمال کرنے والے بھی اپنے آپ کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائیں

سائبر سکیورٹی کے قومی اتحاد کے نام سے واشنگٹن میں قائم ایک غیر منفعتی تنظیم اسمارٹ فون کے استعمال کرنے والوں کے لیے مندرجہ ذیل اقدامات اٹھانے کی تجویز کرتی ہے تاکہ وہ اپنے آپ کو محفوظ بنا سکیں

پاس ورڈ یا فنگر پرنٹ اسکین سے اپنے اسمارٹ فون کو لاک کریں۔

ذاتی معلومات کو کسی ہوٹل یا کیفے کے مفت وائی فائی جیسے غیر محفوظ نیٹ ورکوں کے ذریعے نہ بھیجیں

بلیوٹوتھ آٹو کنیکٹ کو غیر فعال کریں اور صرف اپنی مرضی سے نیٹ ورکوں سے کنیکٹ کریں

ایپس صرف آفیشل ایپ سٹوروں جیسے قابل اعتماد ذرائع سے ڈاؤن لوڈ کریں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close