منی لانڈرنگ ریفرنس، شہباز شریف خاندان کے خلاف وعدہ معاف گواہ کا بیان سامنے آ گیا

نیوز ڈیسک

منی لانڈرنگ ریفرنس میں مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف خاندان کے مبینہ سہولت کار اور وعدہ معاف گواہ شاہد رفیق کا بیان سامنے آگیا ہے

تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ ریفرنس میں  شہباز شریف اور ان کی فیملی کے مبینہ سہولت کار اور وعدہ معاف گواہ شاہد رفیق کا یہ بیان چیئرمین نیب اور جوڈیشل مجسٹریٹ کو ریکارڈ کروایا گیا، بیان میں انہوں نے شریف فیملی کے لیے منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا ہے

اس حوالے سے نیب کا کہنا ہے کہ شاہد رفیق نے شریف فیملی کے لیے 24 لاکھ 30 ہزار 145 ڈالر کی لانڈرنگ کی ہے

اپنے بیان میں وعدہ معاف گواہ شاہد رفیق نے کہا ہے کہ 2008ع میں قاسم قیوم شریف فیملی کے لیے بیرون ممالک سے ترسیلات کا بندوبست کرتا تھا، جو ٹی ٹیز بیرون ممالک سے لگوا کر بھیجی جاتیں وہ قاسم قیوم کے ملازمین کے نام پر ہوتی تھیں، ایم ایس عثمان انٹرنیشنل منی ایکس چینج سے ٹی ٹیز لگوائی جاتی تھیں، میں نے 2004ع سے منی ایکس چینج کے کاروبار کا آغاز کیا، آفتاب محمود میرا کزن ہے اور میں اس کے ساتھ مل کر ٹی ٹیز لگاتا رہا، آفتاب محمود کے ساتھ مل کر ہی جعلی افراد کے نام کا استعمال کرکے ٹرانزیکشن کرتا رہا

اپنے بیان میں شاہد رفیق کا کہنا ہے کہ 2008ع سے 2009ع کے دوران 24 ٹی ٹیز کا شریف فیملی کے لیے بندوبست کیا اور نصرت شہباز، حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور رابعہ عمران کے اکاوَنٹس میں رقم منتقل کی۔ شریف فیملی کو بھیجی گئی رقم پر میں کمیشن وصول کرتا تھا

انہوں نے کہا کہ میں اعتراف کرتا ہوں کہ میں نے شریف فیملی کے لیے 24 ٹرانزیکشن کیں جو منی لانڈرنگ کے زمرے میں آتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close