Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

ڈالر کی قدر مزید گھٹ کر 155 روپے کی سطح پر آنے کی پیشگوئی

By Akhtar Rasool
نومبر 7, 2020 2 Min Read
0

نٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ کر 160 سے بھی نیچے آگئی ہے

جب کہ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں امریکی ڈالر کی قدر مزید کم ہو کر 155 روپے کی سطح پر آجائے گی

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے فروری 2021ع میں 2 ارب ڈالر کے سکوک و یورو بانڈز کے اجراء اور بڑھتی ہوئی ترسیلات زر سے گذشتہ ہفتے ڈالر کی قدر میں مزید کمی کی ہے اور زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں گذشتہ ہفتے بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا، جس کے  بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 6 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

اس وقت انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 160 سے بھی نیچے آ گئی ہے، جب کہ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک محمد بوستان نے آنے والے دنوں میں امریکی ڈالر کی قدر مزید گھٹ کر 155 روپے کی کم ترین سطح پر آنے کی پیشگوئی کی ہے

ملک بوستان کا کہنا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی مطلوبہ شرائط پوری کرنے کے لیے حکومت پاکستان کے سخت ترین اقدامات سے حوالہ اور ہنڈی کا کاروبار ختم ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں بیرونی ممالک سے قانونی چینلز کے ذریعے ترسیلات زر کی آمد بڑھ گئی ہے، یہی وجہ ہے کہ گذشتہ چار ماہ سے ماہوار بنیادوں پر ترسیلات زر کی آمد 2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے اور مقامی مارکیٹوں میں ڈالر کی طلب کے مقابلے میں رسد بڑھ گئی ہے جو ڈالر کی تنزلی کا باعث بن رہی ہے

معاشی حلقوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ ہفتے کے دوران درآمدی ایل سیز کھلنے کے باوجود ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار رہی، گذشتہ ہفتے ڈالر کی قدر میں تو کمی ہوئی لیکن یورو اور پاؤنڈ کی قدر میں اضافہ ہوا، ہفتے وار کاروبار کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.16 روپے کم ہو کر 159 روپے 09 پیسے پر بند ہوئی، جب کہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 1.10 روپے کی کمی سے 159.30 روپے پر بند ہوئی

انٹربینک مارکیٹ میں یورو کرنسی کی قدر مجموعی طور پر 49 پیسے بڑھ کر 188.44 روپے پر آ گئی، جب کہ اوپن مارکیٹ میں یورو کرنسی کی قدر 50 پیسے بڑھ کر 188.50 روپے ہو گئی، انٹربینک میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 85 پیسے بڑھ کر 209 روپے ہو گئی، جب کہ اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 208.50 روپے پر مستحکم رہی.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

منی لانڈرنگ ریفرنس، شہباز شریف خاندان کے خلاف وعدہ معاف گواہ کا بیان سامنے آ گیا

Next

ﻣﻠﮏ ﺑﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﻣﺎﺳﮏ ﻧﮧ ﭘﮩﻨﻨﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﭘﺮ ﺟﺮﻣﺎﻧﮧ ﺷﺮﻭﻉ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme