Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

تیار کھانے میں کچا نمک ملانا کتنا خطرناک ہے؟

By Akhtar Rasool
جولائی 16, 2022 2 Min Read
0

اب تک ہونے والی متعدد تحقیقات کے مطابق نمک کا زیادہ استعمال بلڈ پریشر اور دل کے امراض سمیت دیگر بیماریوں کا باعث بنتا ہے، تاہم ایک حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا کہ تیار کھانے میں نمک ملانے والے افراد میں قبل از وقت موت کی شرح بڑھ جاتی ہے

’یورپین ہارٹ جرنل‘ میں شائع برطانوی تحقیق کے مطابق تیار کھانے میں دوبارہ نمک ملانے یا نمک کا زیادہ استعمال کرنے والے افراد کی زندگی کم ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں

تحقیق کے مطابق ماہرین نے برطانیہ میں پانچ لاکھ افراد پر نو سال کے دوران کی جانے والی تحقیق کے نتائج سے اخذ کیا کہ جو لوگ نمک کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ان میں یورین سوڈیم کی سطح انتہائی کم ہوجاتی ہے، جس کے بعد انہیں متعدد پیچیدگیاں لاحق ہوسکتی ہیں

ماہرین نے نو سال کے دوران ستاون سال کی عمر تک کے افراد سے ان کی غذائی عادتوں اور نمک کے استعمال سے متعلق سوالات کیے اور ان کے پیشاب کے نمونے بھی لیے

دوران تحقیق ماہرین نے ابتدائی طور پر رضاکاروں کے پیشاب کے چوبیس گھنٹوں کے نمونے لیے اور بعد ازاں ماہرین نے تمام رضاکاروں سے نو سال بعد رابطہ کیا اور ان کے ڈیٹا کا جائزہ لیا

رضاکاروں نے تحقیق کے دوران پایا کہ جن افراد نے نمک کا زیادہ استعمال کیا تھا یا نمک کے ساتھ تیار ہونے والی غذا میں دوبارہ نمک ڈال کر کھانا کھایا تھا ان کی موت دوسرے لوگوں کے مقابلے میں جلد ہو گئی

تحقیق کے دوران ماہرین نے مرد و خواتین رضاکاروں سے ڈیٹا لیا اور ان کے پیشاب کے نمونے بھی ٹیسٹ کیے

ماہرین کے مطابق نمک کا زیادہ استعمال کرنے والی خواتین کی مجموعی زندگی ڈیڑھ سال کم جب کہ مرد حضرات کی زندگی ڈھائی سال تک کم ہو جاتی ہے

ماہرین نے تحقیق کے دوران یہ بات بھی نوٹ کی کہ ابتدائی طور پر کم نمک کی شکایت کے باعث نمک استعمال کرنے والے افراد بعد میں زیادہ نمک استعمال کرنے کے عادی بن جاتے ہیں، جس وجہ سے انہیں مختلف طبی مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

Tags:

DangerousHealthprepared foodraw saltSalt
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بھارتی کمپنی اڈانی پورٹس نے اسرائیلی بندرگاہ حیفا خرید لی

Next

فیسبک صارفین سب ایک آئی ڈی سے چار پروفائلز بنا سکیں گے

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme