امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر کا ایشیا کا دورہ شروع

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق کانگریس کا وفد بھی نینسی پلوسی کے ساتھ انڈو پیسفیک خطے کے دورے میں شامل ہے جس میں وہ سنگاپور، ملائشیا، جنوبی کوریا اور جاپان کا دورہ کریں

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے ایشیا کے چار ممالک کا دورہ شروع کردیا ہے جبکہ تائیوان کا ذکر کیے بغیر وہ شدید قیاس آرائیوں کے دوران چین کی طرف سے دعویٰ کردہ خود مختار جزیرے کا دورہ کر سکتی ہے

ایوان نمائندگان کی اسپیکر کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق نینسی پلوسی خطے کے اِن تمام ممالک کا دورہ کریں گی مگر اس بات کا خلاصہ نہیں کیا گیا کہ صدارتی جانشینی کی صف میں تیسرے نمبر پر موجود نینسی پلوسی دیگر ممالک کا بھی دورہ کریں گی یا نہیں

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دورے کا مقصد انڈو پیسفک خطے میں باہمی سیکیورٹی معاملات، معاشی شراکت داری اور جمہوری گورننس پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

اس وفد میں ایوان کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ گریگوری میکس بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب چین، امریکی اعلیٰ قیادت کی طرف سے تائیوان کے اس دورے کو متنازع جزیرے کی آزادی کے خیال کو فروغ دینے کے لیے ایک اشارے کے طور پر دیکھ رہا ہے۔

واشنگٹن کے تائیوان کے ساتھ حکومتی سطح پر کوئی سفارتی تعلقات نہیں ہیں مگر تائیوان کے لیے طے شدہ قوانین امریکا کو اس بات کا پابند کرتے ہیں کہ جزیرے کو اپنے دفاع کے لیے مدد فراہم کی جائے گی

نینسی پلوسی کا تائیوان کا دورہ ڈرامائی ہے جس کو امریکا، تائیوان کی مدد کے طور پر پیش کر رہا ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ امریکا کی ریپبلکن جماعت کے نیوٹ گنگرچ 1997 میں تائیوان کا دورہ کرنے والے ایوان کے آخری اسپیکر تھے۔

چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے امریکی ہم منصب صدر جو بائیڈن کو خبردار کیا ہے کہ واشنگٹن کو ’ون چائنا‘ اصولوں پر قائم رہنا چاہیے اور اگر کسی نے آگ کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کی تو وہ تباہ ہوجائے گا۔

جو بائیڈن نے چینی صدر شی جن پنگ کو کہا ہے کہ تائیوان پر امریکی پالیسی میں تبدیلی نہیں ہوئی اور واشنگٹن، اسٹیٹس کو کو تبدیل کرنے یا تائیوان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی یکطرفہ کوششوں کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

امریکی اور چینی صدور کے درمیان گفتگو کے بعد تائیوان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ تائیوان، سیکیورٹی شراکت داری کو مزید مضبوط اور گہرا بنانا جاری رکھے گا۔

چینی فضائیہ کے ترجمان شین جنکے کی بات کا حوالہ دیتے ہوئے چینی سرکاری میڈیا میں کہا گیا کہ بیجنگ قومی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حفاظت کرے گا۔

مسلح افواج کی فضائی تقریب میں چینی ایئر فور کے ترجمان نے تائیوان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فضائیہ کے پاس کئی قسم کے لڑاکا طیارے ہیں جو ہماری دھرتی کے خوبصورت جزیرے کے گرد چکر لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں

انہوں نے کہا کہ چین کی فضائیہ قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پختہ ارادہ، مکمل اعتماد اور صلاحیت کی حامل ہے۔

جمعہ کے روز چین کے ٹوئٹر نما سوشل میڈیا ایپلی کیشن پر پیپلز لبریشن آرمی یونٹ نے ایک تبصرہ جاری کیا کہ ’جنگ کے لیے تیار ہو جاؤ‘ جس کو 18 لاکھ سے زائد افراد نے سراہا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close