Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

چلی میں دنیا کی ’انتہائی بڑی دوربین‘ کی تعمیر جاری

By Akhtar Rasool
اگست 3, 2022 2 Min Read
0

جنوبی امریکہ کے ملک چلی میں ایک ’بہت بڑی دوربین‘ کی تعمیر جاری ہے، جس کی مدد سے آسمان کا مشاہدہ کرنے کی صلاحیت پانچ ہزار گنا تک بڑھ جائے گی

امید کی جا رہی ہے کہ یہ ایکسٹریملی لارج ٹیلی اسکوپ (ای ایل ٹی) 2027ع تک کام شروع کر دے گی۔ اسے چلی میں پہلے سے کام کرنے والی طاقت ور دوربیوں میں شامل کیا جائے گا اور کائنات کے آغاز پر اب بھی باقی سوالات کے جوابوں کی تلاش میں استعمال کیا جائے گا

یورپی سدرن آبزرویٹری، جو اس دوربین کی تعمیر کر رہی ہے، سے منسلک چلی کے ماہر فلکیات لوئس چاواریا نے اے ایف پی کو بتایا ’کچھ ایسے مخصوص سائنسی سوال ہیں جن کے جواب ہم ڈھونڈنا چاہتے ہیں اور اس میں مدد کے لیے ہمیں ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے‘

شمالی چلی میں دنیا کی موجودہ سب سے طاقت ور ترین دوربین ویری لارج ٹیلی اسکوپ (بہت بڑی دوربین یا وی ایل ٹی) اور دنیا کی سب سے بڑی ریڈیو ٹیلی اسکوپ اے ایل ایم اے پہلے سے کام کر رہی ہیں، اور انتہائی بڑی دوربین وی ایل ٹی سے بیس کلومیٹر دور تین ہزار میٹر کی اونچائی پر صحرائے ایٹاکاما کے آرمازونز پہاڑوں پر بنائی جائے گی

یاد رہے کہ انتہائی بڑی دوربین پر کام 2017ع میں شروع ہوا اور توقع ہے کہ یہ دس سالوں میں مکمل ہو جائے گی

اس کا قطر 39.3 میٹر ہو گا، اس میں شہد کے چھتے جیسے 798 ہیکساگونل آئینے ہوں گے جہنیں 85 میٹر قطر کے ایک بڑے گنبد میں رکھا جائے گا

اس دوربین پر ایک سو تیس کروڑ یورو (تقریباً ایک سو اڑتیس کروڑ ڈالر) کا خرچہ آئے گا

موجودہ دوربینوں کے قطر آٹھ سے دس میٹر کے ہیں، جن کے ذریعے ستاروں کے گرد مدار میں گھومتے سیاروں کا پتہ لگانا ممکن ہوا ہے

تاہم سائنسدانوں کو ایسے آلات کی ضرورت ہے، جو اور بھی زیادہ روشنی جذب کر سکتے ہیں اور تفصیلات ریکارڈ کر سکتے ہیں۔ل

یورپی سدرن آبزرویٹری کے مطابق انتہائی بڑی دوربین کا 39.3 میٹر کا قطر اسے ’15 گنا زیادہ روشنی جذب کرنے‘ کے قابل بنائے گا، جس کا مطلب ہبل سے 15 گنا زیادہ صاف تصاویر

تعمیراتی کام میں شامل جیولوجسٹ سوزی سولس نے کہا ’یہ فلکیات کے مشاہدے کی ہماری صلاحیت کو پانچ ہزار گنا بڑھائے گی۔ یہ مستقبل کا منصوبہ ہے جو ہمیں کائنات میں اور بھی دور فاصلوں تک پہنچنے میں مدد کرے گا‘

چاواریا نے بتایا کہ اسے چلی کے شمال میں بنایا جا رہا ہے جہاں صاف آسمان ملتا ہے، اور سال کے 90 فیصد دن آسمان کا مشاہدہ کیا جا سکے گا

چونکہ یہ جنوبی نصف کرہ میں واقع ہے تو سائسن دان ہماری کہکشاں، ملکی وے، کے مرکز کا مشاہدہ کر سکیں گے۔

Tags:

Chilelargest telescope
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سمندری گھاس سے بنی غذائی پیکنگ فٹبال ورلڈ کپ میں پیش

Next

سری لنکا کی بندرگاہ پر چینی جہاز کی آمد پر بھارت کیوں پریشان ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme