اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملے کے نتیجے میں فلسطینی اسلامی جہاد تحریک کے ایک اعلیٰ کمانڈر سمیت 15 سے زائد افراد مارے گئے جس کے بعد علاقے سے جوابی راکٹ فائر کیے گئے
اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے فلسطینی عسکریت پسند کمانڈر تيسير الجعبری کی جانب سے مبینہ طور پر دی جانے والی دھمکیوں کے ردعمل میں یہ کارروائی کی تھی۔
مقامی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک بچی بھی شامل ہے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔
یہ کارروائی گذشتہ دنوں غرب اردن میں فلسطینی اسلامک جہاد، پی آئی جے کے ایک سرکردہ رہنما کی گرفتاری سے پیدا ہونے والے تناؤ کے بعد کی گئی ہے
غزہ میں موجود پی آئی جے نے یہ دھمکی دی تھی کہ مرکزی اسرائیل کو بموں سے نشانہ بنایا جائے گا۔
یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پی آئی جے نے `ابتدائی ردعمل میں` اسرائیل پر 100 سے زیادہ راکٹ فائر کیے تاہم زیادہ تر کو اسرائیل کی آئرن ڈوم میزائل ڈیفنس شیلڈ نے روک دیا۔
حملوں کے پہلے دور کے بعد غزہ شہر میں ایک عمارت سے آگ کے شعلے بھڑک اٹھے جبکہ زخمی فلسطینیوں کو طبی عملے نے نکالا، غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی حملے کا نشانہ بننے والی پانچ سالہ بچی جاں بحق ہونے والے 9 افراد میں شامل تھی، وزارت نے بتایا کہ اس کے ساتھ 55 فلسطینی زخمی ہوئے۔
پانچ سالہ علا قدوم کے بالوں میں خوبصورت پھول نما پونی بندھی ہوئی تھی اور ماتھے پر ایک زخم تھا جب اس کی لاش کو اس کے والد خود تدفین کے لیے لے کر گئے۔
اسلامی جہاد نے کہا کہ جاں بحق ہونے والوں میں اس کے عسکری ونگ کے کئی ارکان بھی شامل ہیں جن میں عظیم جنگجو تیسر الجباری ‘ابو محمود’ بھی شامل ہیں جو غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے میں القدس بریگیڈ کے کمانڈر تھے۔
غزہ شہر میں سیکڑوں سوگوار تیسر الجباری اور فضائی حملوں میں مارے گئے دیگر افراد کی نماز جنازہ کے لیے جمع ہوئے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان رچرڈ ہیچٹ نے کہا کہ ہم غزہ میں کارروائی میں 15 افراد کے مارے جانے کا اندازہ لگا رہے ہیں، اسرائیلی ٹینک سرحد کے ساتھ قطار میں کھڑے تھے اور فوج نے کہ وہ اپنے فوجیوں کو مزید نفری فراہم کر رہے ہیں
ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں اسرائیلی وزیر اعظم یائیر لاپڈ نے کہا کہ `اسرائیل نے ایک فوری خطرے کے خلاف، دہشت گردی کے خلاف ایک درست آپریشن کیا
انھوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ `جو بھی اسرائیل کو نقصان پہنچانے کے لیے کھڑا ہو گا اسے بتایا دیں کہ ہم اس تک جا پہنچیں گے۔
ہماری سکیورٹی فورسز اسرائیلی شہریوں کو لاحق خطرے کو حتم کرنے کے لیے اسلامک جہاد کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کریں گی۔ ‘
اسرائیل کی دفاعی افواج آئی ڈی ایف نے کہا ہے کہ اس نے ان جگہوں کو نشانہ بنایا ہے جو پی آئی جے سے منسلک ہیں۔
ان میں غزہ شہر کا بلند ٹاور بھی شامل ہے، حملے سے وہاں ایک بڑے دھماکے کی آواز سنائی دی جس کے نتیجے میں عمارت سے دھواں اٹھنے لگا۔
مقامی صحت سے منسلک حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے میں پی آئی جے کے کمانڈر تيسير الجعبری اور پانچ سالہ بچی سمیت متعدد افراد شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ 55 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی ڈی ایف کا اندازہ ہے کہ 15 جنگجو ہلاک ہوئے ہیں