Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

پاکستانی اور بھارتی گروپ نے ہزاروں لوگوں کی جاسوسی کی: فیسبک

By Akhtar Rasool
اگست 7, 2022 2 Min Read
0

معروف سوشل میڈیا سائٹ فیسبک کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارتی حکومتوں سے مبینہ طور پر جڑے دو جاسوس گروپ لوگوں کی جعلی میسجنگ ایپس کے ذریعے جاسوسی کر رہے ہیں

تفصیلات کے مطابق امریکی جریدے فوربز نے فیسبک کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دونوں گروہ لوگوں کو واٹس ایپ، سگنل اور ٹیلی گرام کی طرز کی جعلی ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے پر آمادہ کرتے تھے، جس کے بعد ان ایپس کے ذریعے ان کی جاسوسی کا عمل شروع کردیا جاتا تھا

واضح رہے کہ جاسوسی اور خصوصاً سائبر سکیورٹی دورِ جدید کی حکومتوں اور عوام کے لیے اہم مسائل میں سے ایک ہے۔ اس سے قبل اسرائیلی سپائی ویئر فرم پیگاسس نے دنیا کی بڑی حکومتوں کی مبینہ طور پر جاسوسی کی

فوربز کے مطابق: ’فیسبک کا کہنا ہے کہ میل ویئر اینڈرائڈ ڈیوائس سے ہر قسم کی معلومات بشمول فون کال کی تفصیلات، دیگر لوگوں کے فون نمبر، فائلز، ٹیکسٹ میسجز اور لوکیشن کے ڈیٹا کو چرا سکتا ہے

’یہ ایک ڈیوائس کے کیمرے اور مائیکروفون تک بھی رسائی حاصل کر سکتا ہے۔‘

رپورٹ میں کہا گیا کہ سائبر جاسوسی کرنے والے یہ گروپ Bitter APT اور APT36، دیگر ممالک کے علاوہ برطانیہ، سعودی عرب، چین اور نیوزی لینڈ میں بھی لوگوں کو نشانہ بنا رہے تھے

فیسبک نے پاکستان میں قائم حکومتی ہیکنگ یونٹ کے خلاف کارروائی کا بھی اعلان کیا، جسے APT36 کہا جاتا ہے۔ یہ بھی وٹس ایپ، چینی سوشل نیٹ ورک وی چیٹ اور یوٹیوب سمیت ایپس کے طور پر چھپے ہوئے اینڈرائیڈ جاسوسی ٹولز بنا رہا تھا

اس سے پہلے فوربز کی رپورٹ میں Bitter APT اور بھارتی حکومت کے درمیان روابط کا ذکر گیا، جس کے مطابق گروپ نے ایک امریکی کمپنی کے مائیکروسوفٹ ونڈوز ہیکنگ ٹولز حاصل کر لیے تھے

فوربز نے کہا ہے ’فیسبک نے کم از کم نو ممالک میں دس ہزار صارفین کی شناخت کی ہے، جنہیں APT36 اور Bitter APT نے نشانہ بنایا ہے۔‘

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ فیسبک اور انسٹاگرام صارفین کو خطرے کے خلاف براہ راست متنبہ کرتے رہتے ہیں

فیسبک کے سائبر جاسوسی کی تحقیقات کے سربراہ مائیک ڈیولیانسکی نے فوربز کو بتایا ’اگر ہمیں لگتا ہے کہ آپ ان گروپوں میں سے کسی کے ساتھ کسی بھی قسم کے رابطے میں آ سکتے ہیں تو ہم آپ کو متنبہ کرنا چاہتے ہیں اور ہم آپ کو وہ ٹولز بتانا چاہتے ہیں جنہیں آپ اپنی آن لائن موجودگی کو محفوظ بنانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں‘

میگزین نے یہ بھی کہا کہ امکان ہے کہ اینڈرائڈ سائبر جاسوسی گروپوں کا واحد ہدف نہیں تھا

رپورٹ کے مطابق ’فیسبک نے یہ بھی دیکھا کہ جعلی اکاؤنٹس آئی فون چیٹ ایپلی کیشن کے ڈاؤن لوڈ کے لنکس تقسیم کر رہے ہیں۔ کمپنی نے اپنی تحقیقات ایپل سے بھی شیئر کیں‘

فوربز کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اس نے بھارتی اور پاکستانی حکام سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، تاہم انہوں نے جواب نہیں دیا۔

Tags:

HackingIndianPakistaniSpying
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

فٹبال میں ’ری سیٹ بٹن‘ کی ضرورت ہے: برطانوی حکام

Next

سکینہ سموں کی فلم ’انتظار‘ کو پاکستان میں ریلیز کرنے کا اعلان

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme