پنجاب بھر کے اسکولز میں اسٹوڈنٹس کونسل سسٹم نافذ

ویب ڈیسک

پنجاب کی وزارت تعلیم نے صوبہ بھر میں ’اسٹوڈنٹس کونسل سسٹم‘ لاگو کر کے 16 اگست کو اسٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے

تفصیلات کے مطابق وزارت تعلیم پنجاب نے کالجز طرز پر صوبہ بھر کے تمام مڈل، ہائی، ہائیر سیکنڈری اسکولوں میں طلبہ و طالبات میں ذمہ داریاں نبھانے، اسپورٹس مین اسپرٹ اجاگر کرنے کے لیے اسٹوڈنٹس کونسل سسٹم لاگو کر کے 16 اگست کو اسٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات کرانے کا شیڈول جاری کیا ہے

اسٹوڈنٹس کونسل صدر، نائب صدر اور سیکریٹری جنرل کے تین عہدوں پر مشتمل ہو گی، جبکہ ہر کلاس میں ایک کلاس نمائندہ بھی منتخب کیا جائے گا

اس انتخاب کے ووٹرز چھٹی سے لے دسویں کلاس کے طلبہ اور طالبات ہوں گے۔ اس بابت باقاعدہ سرکاری سرکلر جاری کر دیا گیا ہے

یہ اسٹوڈنٹس کونسل مکمل غیر سیاسی ہوگی، اس کے فرائض میں بزم ادب، اسپورٹس، تقریر، کوئز مقابلے، فیصلہ سازی، انتظامی معاملات دیکھنے، اعتماد سازی، گفت و شنید، کتب بینی کا فروغ، مضمون نویسی، یوم والدین اور یوم آزادی منانے کی تربیت اجاگر کرنا ہے

اسٹوڈنٹس کونسل کے منتخب عہدیداران اور کلاس نمائندے باقاعدہ حلف بھی اٹھائیں گے

باقاعدہ انتخابات موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد ہر سال اگست میں ہوا کریں گے، اس کے لئے طلبہ و طالبات باقاعدہ مہم چلا سکیں گے

انتخاب سے قبل ہر امیدوار کو اپنا موقف، اسکول کی بہتری کے لیے اپنا پوائنٹ پیش کرنے کے لئے پانچ پانچ منٹ کا ٹائم دیا جائے گا

اسٹوڈنٹس کونسل کیا ہے؟

طلبہ کونسل (جسے طلبہ یونین یا اس سے وابستہ طلبہ کا ادارہ بھی کہا جاتا ہے) مختلف تعلیمی اداروں میں طلبہ کی ایک انتظامی تنظیم ہے، جس میں ایلیمنٹری اسکولوں سے لے کر یونیورسٹیوں اور دنیا بھر کی تحقیقی تنظیمیں شامل ہیں۔

یہ کونسلیں مختلف ممالک میں زیادہ تر سرکاری اور نجی K-12 اسکول سسٹم میں موجود ہیں۔ بہت سی یونیورسٹیاں، نجی اور سرکاری دونوں میں، اپنے تمام طلبہ کی تنظیموں کی ایک اعلیٰ تنظیم کے طور پر طلبہ کونسل رکھتی ہے۔

اسٹوڈنٹ کونسلز اکثر طلباء کو مشغول کرنے کے لیے کام کرتی ہیں۔اس کا مقصد جمہوریت اور قیادت کے بارے میں سیکھنا ہے، جیسا کہ اصل میں جان ڈیوی نے 1917 میں جمہوریت اور تعلیم میں اس کی حمایت کی تھی

اسٹوڈنٹس کونسل کے وضائف

طلباء کی کونسل اساتذہ اور ادارے کے انتظامی حکام کے ساتھ خیالات، دلچسپیوں اور خدشات کا اشتراک کرنے میں مدد کرتی ہے ۔ یہ اسکول بھر کی سرگرمیوں کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے میں بھی مدد کرتی ہے، بشمول سماجی تقریبات، کمیونٹی پروجیکٹس، ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنا اور اسکول کی اصلاح ۔ بہت سے اراکین ایسے ہنر سیکھتے ہیں جو ان کی رسمی تعلیم کو توسیع دے سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close