قطر فٹبال ورلڈ کپ: کی سیکیورٹی پاکستانی فوج سنبھالے گی

ویب ڈیسک

پاکستان نے رواں سال قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں سکیورٹی کے لیے ’پاکستانی فوج کی فراہمی‘ کی منظوری دے دی ہے

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پیر کو خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ وفاقی کابینہ نے مجوزہ معاہدے کی منظوری دے دی ہے، جو پاکستان اور قطر کے درمیان ہوگا۔ تاحال یہ واضح نہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان معاہدے پر دستخط کب ہوں گے

روئٹرز کے مطابق پاکستانی کابینہ کے سامنے پیش کی گئی سمری میں کہا گیا کہ رواں برس 20 نومبر سے شروع ہونے والے میگا ٹورنامنٹ کی سکیورٹی کے لیے قطر کی حکومت نے ’فوجی خدمات‘ کی درخواست کی تھی اور پاکستانی فوج نے اسی حوالے سے معاہدے کی تجویز دی تھی

سمری کے مطابق: ’معاہدے کا مقصد دونوں اطراف کی ذمہ داریوں، مخصوص مہارت اور سکیورٹی اور حفاظتی آپریشنز کے لیے پاکستان سے بھیجے جانے والی فوجیوں کی تعداد کا تعین کرنا ہے۔‘

قطری حکومت کے میڈیا آفس نے تاحال اس حوالے سے جواب نہیں دیا کہ آیا انہوں نے پاکستانی فوج کی خدمات کی گزارش کی تھی یا نہیں اور یہ کہ وہ ٹورنامنٹ کے دوران کس طرح کی ذمہ داریاں نبھائیں گے

کابینہ کے سامنے پیش کی گئی سمری میں فوجیوں کی تعداد کا بھی ذکر نہیں

دوسری جانب پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف اپنے وزرا کے ساتھ آج بروز منگل قطر کے دو روزہ دورے پر پہنچے ہیں

وفاقی حکومت کے اعلامیے کے مطابق: ’فریقین باہمی امور بالخصوص توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقعوں پر گفتگو کریں گے۔‘

وزیراعظم شہباز شریف دورے کے دوران دوحہ میں فٹبال سٹیڈیم کا دورہ بھی کریں گے، جہاں انہیں قطری حکومت کی جانب سے انتظامات پر بریفنگ دی جائے گی

دورے پر روانگی سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ’اپنے بھائی عزت مآب شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی دعوت پر آج قطر روانہ ہو رہا ہوں، اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے تعلق کی تجدید ہوگی‘

شہباز شریف کے دورے سے قبل بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق قطر نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے دو ارب ڈالر کی دوطرفہ مدد فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے

یہ اُن چار ارب ڈالر کا حصہ ہیں، جو حکومت پاکستان اپنے عرب دوست ممالک سے ملنے کی توقع کر رہی ہے، بقیہ دو ارب ڈالر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے فراہم کیے جانے کا امکان ہے

تاحال یہ واضح نہیں کہ قطری حکومت اس مالی تعاون کا باضابطہ اعلان وزیراعظم کے دورے کے دوران کرے گی یا اس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

دریں اثنا وفاقی کابینہ نے قطر کی حکومت اور پاک فوج کے درمیان ورلڈ کپ کے میچز اور شرکا کی سیکیورٹی کے لیے معاہدے کی منظوری دے دی ہے, جس کے مطابق پاکستان آرمی نومبر اور دسمبر میں قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں سیکیورٹی فراہم کرے گی

قطر کے سرکاری میڈیا دفتر نے فوری طور پر اس کی تصدیق یا تبصرہ نہیں کیا کہ دوحہ نے پاکستانی فوجیوں سے مذکورہ درخواست کیوں کی اور وہ ٹورنامنٹ کے دوران کیا کیا ذمہ داریاں سرانجام دیں گے

مذکورہ سمری میں بھی اس حوالے سے معاہدے کی کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ قطر میں فٹبال ورلڈ کپ رواں سال نومبر میں ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close