بیماری کی چھٹیاں نہ ملنے کا ملازمین کی موت سے تعلق دریافت

ویب ڈیسک

امریکی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جن ملازمین کو بیماری کے دوران اداروں سے پیسوں کے عوض چھٹیاں نہیں ملتیں، ان میں مختلف مسائل اور حادثات کا شکار ہو کر قبل از وقت مرنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں

طبی جریدے ’اے جی پی ایم‘ میں شائع تحقیق کے مطابق ماہرین نے بیماری کے دوران کام کرنے والے ملازمین اور ان کی اموات سے متعلق بیس سال کے ڈیٹا کا جائزہ لیا، جس سے چھٹیوں کے نہ ملنے اور موت میں تعلق دریافت ہوا

ماہرین نے تحقیق کے دوران 1999ع سے 2019ع کے درمیان امریکا کی مختلف ریاستوں میں ملازم پیشہ افراد کی اموات اور ان کے اسباب کا جائزہ لیا

تحقیق کے دوران ماہرین نے یہ بھی دیکھا کہ مرنے والے افراد کی ریاستوں یا شہروں میں ملازمت کی چھٹیوں کے کیا قوانین نافذ تھے اور آیا ملازمین کو ہفتہ وار چھٹیاں فراہم کی جا رہی تھیں یا نہیں؟

اسی طرح ماہرین نے ہلاک ہونے افراد اور ان کی تنخواہوں کا موازنہ بھی کیا

ماہرین نے تمام ڈیٹا امریکی محکمہ صحت کے ادارے ’سی ڈی سی‘ سے لیا اور اس کا کافی وقت تک تفصیلی جائزہ لینے کے بعد نتیجہ اخذ کیا، جس سے معلوم ہوا کہ بیماری کی چھٹیاں نہ ملنے سے اموات میں اضافہ ہوسکتا ہے

ماہرین کے مطابق ان ریاستوں یا شہروں میں ملازمت پیشہ افراد کی اموات زیادہ ریکارڈ کی گئیں، جہاں ملازمین کو بیماری کی چھٹیاں نہیں دی جاتیں اور ان کی تنخواہیں بھی کم رکھی جاتی ہیں

ماہرین کے مطابق بیماری کی چھٹیاں نہ ملنے کی وجہ سے لوگ بیماری میں بھی پیسے بچانے کے لیے کام پر آتے ہیں، جس وجہ سے وہ طبیعت کی خرابی کے باعث مختلف حادثات کا شکار بنتے ہیں، جن میں روڈ حادثات سمیت کام کی جگہ پر ہونے والے مختلف نوعیت کے حادثات بھی شامل ہیں

ماہرین کے مطابق چھٹیاں نہ ملنے اور پہلے ہی کم اجرت ملنے کی وجہ سے لوگ اپنی صحت کا خیال کیے بغیر کام پر آتے ہیں اور بعض اوقات سنگین حالات میں کام کرنے کی وجہ سے دباؤ کا شکار ہونے کے بعد خودکشی بھی کر لیتے ہیں

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمپنی یا دفتر کی جانب سے چھٹیاں نہ ملنے کی وجہ سے خودکشی یا روڈ ایکسیڈنٹ جیسے حادثات کا شکار بننے والے افراد میں مرد حضرات سرفہرست ہیں، جبکہ چھٹیاں نہ ملنے کے باعث حد سے زیادہ شرابی نوشی کرنے یا زیادہ دوائیاں لے کر مرنے والے افراد میں خواتین کی تعداد زیادہ ہوتی ہے

ماہرین نے نوٹ کیا کہ کمپنی یا دفتر کی جانب سے بیماری کی چھٹیاں دیے جانے سے ایسے اموات کو پانچ فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close