ایران نے کہا ہے کہ ہم نے امریکا کی جانب سے غیر قانونی اور غیر انسانی پابندیوں کے عائد کیے جانے کے باوجود مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے ہیں
تفصیلات کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکا کے ساتھ مستقبل میں تعلقات کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا تاہم ایران نے امریکی ناانصافیوں کے باوجود مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے ہیں
انہوں نے نے مزید کہا کہ اب ماضی بھلا کر ایک روشن مستقبل کی جانب دیکھنا چاہیے۔ صدر حسن روحانی نے نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن سے مذاکرات کے آغاز کا عندیہ بھی اسی تناظر میں دیا ہے
دوسری جانب امریکی صدارتی انتخاب میں کامیاب ہونے والے امیدوار جو بائیڈن بھی ایران کے ساتھ مذاکرات کا امکان ظاہر کرچکے ہیں اور وہ عالمی جوہری معاہدے سے امریکا کی یکطرفہ علیحدگی کے صدر ٹرمپ کے فیصلے کے بھی ناقد رہے ہیں.