Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

تازہ ترین

طالبان نے پیٹرول، ڈیزل، گیس اور گندم کی فراہمی کے لیے روس سے تجارتی معاہدہ کر لیا

By Akhtar Rasool
ستمبر 29, 2022 2 Min Read
0

افغان طالبان نے پیٹرول، ڈیزل، گیس اور گندم کی فراہمی کے لیے روس کے ساتھ ایک عارضی معاہدے پر دستخط کیے ہیں

افغانستان کے قائم مقام وزیر صنعت و تجارت حاجی نورالدین عزیزی نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ان کی وزارت تجارتی شراکت داری میں اضافہ چاہتی ہے

عزیزی کا کہنا تھا کہ ’روس نے طالبان انتظامیہ کو اشیائے خورونوش میں رعایت کی بھی پیشکش کی ہے۔‘

واضح رہے کہ افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد یہ پہلا بین الاقوامی تجارتی معاہدہ ہے۔ ابھی تک کسی بھی ملک نے طالبان کی حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا ہے۔ طالبان نے بیس سال تک افغانستان پر قابض امریکی اور نیٹو افواج اور مقامی افغان اتحادیوں کے خلاف جنگ کرنے کے بعد افغانستان کا کنٹرول سنبھالا ہے

مغربی سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ طالبان کو انسانی حقوق بالخصوص خواتین کے حقوق کو یقینی بنانا ہوگا اور یہ ثابت کرنا ہوگا کہ اس نے بین الاقوامی عسکریت پسند تنظیموں کے ساتھ روابط منقطع کر دیے ہیں

اگرچہ روس نے باضابطہ طور پر طالبان کی حکومت کو تسلیم تو نہیں کیا تاہم ماسکو نے اس تحریک کے رہنماؤں کی میزبانی کی ہے، جبکہ کابل میں روس کا سفارت خانہ بھی کام کر رہا ہے

نورالدین عزیزی نے بتایا کہ ’اس معاہدے کے تحت روس دس لاکھ ٹن پیٹرول، دس لاکھ ٹن ڈیزل، پانچ لاکھ ٹن ایل پی جی اور بیس لاکھ ٹن گندم سالانہ سپلائی کرے گا۔‘

معاہدے کے حوالے سے روس کے توانائی اور زراعت کے وزرا نے فوری اس پر تبصرہ نہیں کیا۔ روس کے نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوک جو تیل اور گیس کے محکمے کے سربراہ ہیں، کے دفتر کی جانب سے بھی کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا

نورالدین عزیزی کا مزید کہنا تھا کہ معاہدہ تجرباتی بنیاد پر غیرمعینہ مدت کے لیے کام کرے گا۔ اگر دونوں ممالک معاہدے کے معلامات اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہیں تو پھر طویل المدتی معاہدے پر دستخط ہوں گے

انہوں نے قیمتوں اور اس کے طریقہ کار سے متعلق تفصیل بتانے سے احتراز کرتے ہوئے فقط اتنا بتایا کہ روس نے اشیائے خورونوش کے حوالے سے رعایت دینے پر اتفاق کیا ہے

افغانستان کو پیٹرول، ڈیزل، گیس اور گندم سڑکوں اور ریل کے ذریعے فراہم ہوگا

ماسکو میں ایک افغان ٹیکنیکل ٹیم کی جانب سے کئی ہفتے گزارنے کے بعد معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی۔ گزشتہ ماہ صنعت و تجارت کے وزیر حاجی نورالدین عزیزی نے روس کا دورہ کیا تھا۔
طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد افغانستان کو معاشی بحران کا سامنا ہے

اس تجارتی معاہدے پر امریکہ قریب سے نظر رکھے گا کیونکہ اس کے عہدیدار ملک کے بینکنگ نظام کے حوالے سے باقاعدہ مذاکرات کر رہے ہیں

نورالدین عزیزی کا کہنا ہے کہ ’بین الاقوامی اعدادوشمار کے مطابق زیادہ تر افغان شہری خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔‘

Tags:

AfghanistanPetroteumRussiaTalibanWheat
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

نادرا کراچی میں بھرتی کے لیے افغان زبان کی شرط پر تنقید

Next

ہاؤسنگ اسکیمیں بنیں گی تو گندم کہاں کاشت کریں گے: کسانوں کا اسلام آباد میں دھرنا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme