مائکرو سافٹ کا نام تبدیل کرکے اس میں ویڈیو اور گرافکس کے فیچر متعارف کرانے کا اعلان

ویب ڈیسک

انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی نے کمپیوٹرز اور موبائل کے اپنے مقبول ترین سافٹ ویئر ’مائکرو سافٹ ورڈ‘ کا نام تبدیل کرکے اسے ’مائکرو سافٹ 365‘ کا نام دینے کا اعلان کرتے ہوئے اس میں مزید کئی نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

مائکرو سافٹ ورڈ ہر کمپیوٹر کی ضرورت ہوتا ہے، اس کے بغیر لکھنا اور فائلز بنانا ناممکن ہوتا ہے۔

مائکرو سافٹ ورڈ کے گروپ میں ہی ایکسل اور پاور پوائنٹ بھی ہوتے ہیں، تاہم اب کمپنی نے ان سب کو ایک نئی ایپلی کیشن کا حصہ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

مائکرو سافٹ کے مطابق اب ورڈ، ایکسل اور پاور پوائنٹ ’مائکرو سافٹ 365‘ کا حصہ ہوں گے جب کہ اس میں مزید نئے فیچرز کو بھی شامل کرلیا گیا اور جلد ہی تمام صارفین کو اس تک رسائی دے دی جائے گی

’مائکرو سافٹ 365‘ ایک ایپلی کیشن ہے جو کہ ونڈوز 10 کے ساتھ متعارف کرائے گئی تھی اور تقریبا اب ہر کمپیوٹر کا حصہ ہے لیکن تاحال مائکرو سافٹ ورڈ، ایکسل اور پاور پوائنٹ کو اس میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

لیکن اب ورڈ، ایکسل اور پاور پوائنٹ بھی اس کا حصہ ہوں گے اور ساتھ ہی کمپنی نے ان تمام سافٹ ویئرز کو اپڈیٹ کرتے ہوئے ’کریئیٹ مائکرو سافٹ‘ نامی ویب سائٹ یا پلیٹ فارم متعارف کرادیا ہے، جہاں پر صارفین اب ویڈیو ایڈیٹنگ اور گرافکس سمیت دیگر تخلیقی کام بھی کر سکیں گے۔

’کریئیٹ مائکرو سافٹ‘ نامی پلیٹ فارم پر صارفین ابتدائی کام مفت میں ہی آن لائن کر سکیں گے اور اسے کمپنی کے براؤزر مائکرو سافٹ ایج کے علاوہ دیگر براؤزرز پر بھی استعمال کیا جا سکے گا۔

مذکورہ پلیٹ فارم کے تحت اب صارفین نے صرف آسان طریقے سے ویڈیو ایڈیٹنگ کر سکیں گے بلکہ وہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے بینرز اور گرافکس ڈیزائنرز کا مواد بھی تیار کر سکیں گے۔

یعنی ’کریئیٹ مائکرو سافٹ‘ کو کینوا اور ویڈیو ایڈینگ پلیٹ فارم جیسا بنا کر تمام چیزیں ایک ساتھ کردی گئی ہیں،جس سے اس کی مقبولیت میں اضافے کی توقع ہے۔

ساتھ ہی کمپنی نے تصدیق کی کہ اب مائکرو سافٹ ورڈ، ایکسل اور پاور پوائنٹ کے آئیکون بھی تبدیل کردیے جائیں گے اور یہ سافٹ ویئرز تیس سال بعد نئے نام سے پیش کیے جائیں گے۔

مائکرو سافٹ ورڈ کو کمپنی نے پہلی بار 1990 میں متعارف کرایا تھا اور اب کمپنی تین دہائیوں بعد اسی کو نئے نام اور نئے فیچرز سے پیش کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close