Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

سپریم کورٹ کی عمران خان کے وکلا کو جاری ہدایت پر وکلا بھی حیران!

By Akhtar Rasool
اکتوبر 30, 2022 3 Min Read
0

پاکستان بار کونسل (پی بی سی) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا کو سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی ان ہدایات پر تاسف اور تحفظات کا اظہار کیا ہے، جن میں کہا گیا ہے کہ ’وہ وفاقی حکومت کے ان الزامات کا جواب دیں کہ پی ٹی آئی نے 25 مئی کو پارٹی مارچ کے دوران ڈی چوک نہ پہنچنے کے اپنے وعدوں کی خلاف ورزی کی‘

گزشتہ روز جاری ہونے والے ایک بیان میں پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین حفیظ الرحمٰن چوہدری اور ایگزیکٹو کمیٹی چیئرمین پیر محمد مسعود چشتی نے تاسف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی وکلا وکیل بابر اعوان اور فیصل فرید 25 مئی کی انتہائی عجیب و غریب اور غیر معمولی صورتحال کے دوران اپنے تجربے اور قابلیت کے مطابق وضاحت اور مدد کے لیے عدالت عظمیٰ میں پیش ہوئے تھے

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بار کونسل بطور قانونی پیشے کا بنیادی ادارہ ہونے کے سپریم کورٹ پر زور دیتا ہے کہ وہ جواب طلبی کے اپنے احکامات واپس لے

بیان میں کہا گیا ہے کہ بابر اعوان اور فیصل فرید اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے کیس میں فریق نہیں تھے اور نہ ہی انہوں نے اپنے پاور آف اٹارنی یا انڈرٹیکنگز جمع کرائے تھے

انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے وکلا بار کی آزادی کے ساتھ عدالتی نظام میں وکلا کے کام کے بارے میں گہری تشویش کا شکار ہیں، انہوں نے مزید کہا وکلا کو جاری ہدایات پر وکلا برادری کے تحفظات ہیں

واضح رہے کہ اپنے 26 اکتوبر کے حکم میں سپریم کورٹ نے بابر اعوان اور فیصل فرید کو ہدایت جاری کی تھی کہ وہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل چوہدری عامر رحمٰن کی جانب سے لگائے الزامات کا جواب دینے کے لیے اپنے جواب 31 اکتوبر تک یا اس سے قبل جمع کرائیں، کیس کی سماعت آئندہ ہفتے دوبارہ مقرر کی جائے گی

اپنے حکم نامے میں عدالت عظمیٰ نے کہا کہ عامر رحمٰن نے اپنے دلائل میں سپریم کورٹ کے 25 مئی اور 26 مئی کے احکامات کے مندرجات کا حوالہ دیتے ہوئے نشاندہی کی کہ جلسے سے متعلق دو وکلا نے پی ٹی آئی چیرمین عمران خان کی جانب سے پارٹی کی ریلی اسلام آباد کے ایچ نائن اور جی نائن سیکٹرز کے درمیان واقع گراؤنڈ میں کے انعقاد کے حوالے سے ضمانتیں دیں

وکلا کی جانب سے جمع کرائی گئی انڈرٹیکس میں کہا گیا تھا کہ ریلی کے باعث سری نگر ہائی وے پر کسی قسم کی پریشانی یا رکاوٹ نہیں ہو گی، شہریوں کو کسی قسم کی تکلیف نہیں ہوگی، ریلی پرامن، قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے منقعد کی جائے گی اور اس دوران سرکاری یا نجی املاک کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا

حکم نامے میں کہا گیا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت عظمیٰ کو اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری، انٹیلی جنس بیورو اور انٹر سروسز انٹیلی جنس کی جانب سے دائر رپورٹس بھی پڑھ کر سنائیں اور مؤقف اپنایا دی کہ جن لوگوں نے انڈرٹیکنگ دی اور جس شخص کی جانب سے بیان حلفی دیا گیا انہوں نے خلاف ورزی کرتے ہوئے توہین عدالت آرڈیننس 2003 کی خلاف ورزی کی

عامر رحمٰن نے استدعا کی تھی کہ حلف نامے کی خلاف ورزی پر عمران خان اور دونوں وکیلوں کے خلاف توہین کی کارروائی شروع کی جائے۔

Tags:

CourtsImranImran KhanJudiciaryKhanPakistanSupreme
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

وہ تین لانگ مارچ جنہوں نے حکومتوں کو جھکنے پر مجبور کر دیا۔۔

Next

مارخور کا شکار، گلگت بلتستان میں پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی بولی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme