اب کراچی میں ماحول دوست الیکٹرک بسیں چلیں گی

ویب ڈیسک

حکومتِ سندھ نے صوبائی دارالحکومت کراچی میں ایک نئی بس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس میں الیکٹرک گاڑیوں کے ’مکمل طور پر ماحول دوست‘ بیڑے شامل ہوں گے

تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے سوشل میڈیا پر تازہ اقدام کی مختصر تفصیلات شیئر کی ہیں

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ”محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ حکومت کراچی میں نئی ​​بس سروس شروع کرنے جا رہی ہے۔ یہ پاکستان کی پہلی الیکٹریکل گاڑیاں ہیں، جو مکمل طور پر ماحول دوست ہیں، کل سے ہم شہر میں ٹیسٹ ڈرائیو شروع کرنے جا رہے ہیں“

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کا نیا منصوبے کا اعلان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے، جب کراچی میں ٹرانسپورٹ کے نئے منصوبے جاری ہیں جبکہ پیپلز بس سروس کے تحت یکے بعد دیگرے نئے روٹس لانچ کیے گئے ہیں

تاہم الیکٹرک بسوں کی پائیداری کے حوالے سے شکوک تاحال برقرار ہیں کیونکہ پچھلے سال یہی اقدام زیادہ عرصے تک چل نہیں پایا تھا

یاد رہے کہ سندھ حکومت نے مارچ 2021 میں اسی طرح کا اقدام اٹھایا تھا اور اس وعدے کے ساتھ کراچی میں ملک کا پہلا الیکٹرک بس پروجیکٹ شروع کیا تھا کہ سال کے آخر تک ان ماحول دوست گاڑیوں کی تعداد ایک سو تک پہنچ جائے گی

ذرائع کے مطابق الیکٹرک بس کو ٹاور سے سہراب گوٹھ تک چلانے کے لیے شروع کیا گیا تھا اور ایک اسٹاپ کا کرایہ کم از کم دس روپے مقرر کیا گیا تھا تاہم یہ پائیدار ثابت نہیں ہوا اور اس واحد روٹ کو بھی بند کردیا گیا تھا

اس بار شہری امید کر رہے ہیں کہ اس اعلان کا حشر گزشتہ اعلان جیسا نہیں ہوگا اور ٹرانسپورٹ کے مسائل کو حل کرنے کے لیے حکومت سنجیدگی سے کوششیں کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close