Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

دنیا بھر کے مَردوں میں تولیدی صلاحیت متاثر ہونے کا انکشاف

By Akhtar Rasool
نومبر 20, 2022 2 Min Read
0

ایک حالیہ جامع تجزیے اور تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یورپ اور امریکی افراد کے بعد اب ایشیائی اور افریقی مَردوں کی تولیدی صلاحیت گزشتہ ایک دہائی میں کم ہو گئی ہے اور اگر یہی سلسلہ برقرار رہا تو مستقبل میں شرح پیدائش میں نمایاں کمی واقع ہوگی

آکسفورڈ اکیڈمی کے طبی جریدے ’ہیومن ری پروڈکشن اپڈیٹ‘ میں شائع رپورٹ کے مطابق مردوں کی تولیدی صلاحیت سے متعلق امریکا، اسرائیل، برازیل، اسپین اور ڈنمارک سمیت دیگر ممالک کے ماہرین نے جامع ڈیٹا کا جائزہ لیا

ماہرین نے دنیا بھر کے تریپن ممالک کے مردوں کے ’اسپرم کاؤنٹ‘ اور ’اسپرم کنسنٹریشن‘ کے ڈیٹا کا جائزہ لیا

ماہرین نے پہلی بار ایشیائی، لاطینی امریکی اور افریقی ممالک کے ڈیٹا کا بھی جائزہ لیا اور پہلے سے جاری تحقیق میں مزید سالوں کے ڈیٹا کو بھی شامل کیا

پہلے سے جاری رہنے والی تحقیق میں ماہرین نے 1990ع سے 2000ع تک کے ڈیٹا کا جائزہ لیا تھا، مگر ماہرین نے 2011ع سے 2018ع کے ڈیٹا کو بھی تحقیق کا حصہ بنایا اور آخری سات سال کا ڈیٹا براعظم افریقہ، ایشیا اور لاطینی امریکا سے لیا گیا تھا

تحقیق سے معلوم ہوا کہ گزشتہ ایک دہائی سے بھی کم عرصے کے دوران دنیا بھر کے مرد حضرات کے ’اسپرم کاؤنٹ‘ کی تعداد میں نمایاں یعنی ڈھائی فی صد سے زیادہ کمی واقع ہوئی، جبکہ اس سے قبل والی دہائی میں یہ کمی دو فی صد سے بھی کم تھی

جائزے سے معلوم ہوا کہ گزشتہ ایک دہائی میں مرد حضرات کے اسپرم کاؤنٹ اور کنسنٹریشن میں مزید کمی ہوئی اور یہ کمی ڈھائی فیصد تک جا پہنچی اور اگر یہی رفتار رہی تو مستقبل میں جوڑوں کو اولاد کے حصول میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں اور اس سے انسانی نسل کی بقا کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں

ماہرین کے مطابق فوری طور پر یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ اسپرم کاؤنٹ کی تعداد میں کمی سے مرد حضرات کی زرخیزی بھی متاثر ہوئی ہے، یعنی کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ مرد حضرات میں باپ بننے کی صلاحیت میں بھی اتنی ہی کمی ہوئی، جتنی کہ ان کے اسپرم کاؤنٹ میں ہوئی

تاہم جائزے سے معلوم ہوا کہ نہ صرف اسپرم کاؤنٹ بلکہ اسپرم کنسنٹریشن میں کمی ہونے سے مرد حضرات کی تولیدی صلاحیت متاثر ہوئی ہے اور اس کی مزید تنزلی کا سلسلہ جاری ہے

تحقیق میں اگرچہ مرد حضرات کی تولیدی صلاحیت متاثر ہونے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں، البتہ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی، طرز زندگی، غیر صحت مند غذا، کیمیکلز کے زیادہ اخراج اور استعمال سمیت بعض جینیاتی بیماریوں کے بڑھ جانے کی وجہ سے اسپرم کاؤنٹ متاثر ہوئے ہیں

ماہرین نے مرد حضرات کے اسپرم کاؤنٹ کی تعداد میں کمی کا ایک ممکنہ سبب خواتین کی ناقص تولیدی صحت بھی بتایا

سائنسدانوں نے دنیا بھر کے ماہرین کو تجویز دی کہ مرد حضرات کے اسپرم کاؤنٹ اور کنسنٹریشن کو بڑھانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، دوسری صورت میں معاملہ اس نہج پر پہنچ سکتا ہے، جہاں پر اسے قابو کرنا مشکل ہوگا۔

Tags:

ExposureimpairedinfertilityMenWorldwide
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ٹوئٹر کے مقابلے میں آنے والی ماسٹوڈان ایپ، جس کا کوئی ایک مالک نہیں

Next

ارشد شریف قتل کی تحقیقات اقوام متحدہ کے تحت کرائی جائیں: بیوہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme