Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

ٹِک ٹاک کی طرف سے ویڈیو کا دورانیہ بڑھانے کا واضح امکان

By Akhtar Rasool
دسمبر 7, 2020 2 Min Read
0

انتہائی مؤقر ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ٹک ٹاک انتظامیہ ویڈیو کا دورانیہ تین گنا بڑھا کر اسے تین منٹ تک کرنے پر غور کر رہے ہیں

اس فیصلے کے متعلق تجزیہ کاروں نے خیال ظاہر کیا ہے کہ یہ ویڈیو سے رقم کمانے یعنی مونیٹائزیشن کی جانب ایک قدم بھی ہوسکتا ہے کیونکہ اس سے قبل فیس بک بھی ویڈیو کا دورانیہ بڑھا کر  اسے مونیٹائزیشن کا اہل بنا چکا ہے

واضح رہے کہ اس وقت ٹک ٹک انتظامیہ کی پالیسی کے مطابق ٹک ٹاک پر 60 سیکنڈ سے زائد کی ویڈیو اپ لوڈ نہیں کی جاسکتی. ابتدائی طور پر ٹک ٹاک ویڈیو کی حد 15 سیکنڈ ہے جسے بعد میں بڑھایا گیا اور 15 سیکنڈ کے مزید تین حصے ایک ساتھ ہی جوڑنے کی سہولت دی گئی تھی

سوشل میڈیا کے ایک مشہور ماہر میٹ نویرا نے بھی یہی خبر دی ہے اور بتایا کہ ٹِک ٹاک کے بعض یوزر کو پہلے ہی اس آپشن کی رسائی دی جا چکی ہے. اس تبدیلی سے بالخصوص کاروباری برانڈز کو بھی فائدہ ہوسکتا ہے جو اپنی مصنوعات کی تشہیر چاہتے ہیں

جب کہ اس طرح ویڈیو کے پرومو، ٹیوٹوریل اور رہنما ویڈیو یا مختصر معلومات کی ٹِک ٹاک ویڈیو کی راہ بھی کھلے گی

دوسری جانب تجزیہ نگاروں نے یہ بھی کہا ہے کہ دراصل مختصر ہونا ہی ٹِک ٹاک ویڈیوز کی کامیابی کی ایک بڑی وجہ ہے۔ ٹِک ٹاک ویڈیو میں وقت کی قلت سے لوگ اپنی تخلیقی کاوش استعمال کرکے اسے بہتر اور مؤثر بناتے ہیں اور دورانیہ بڑھانے سے اس کا یہ پہلو کمزور ہوجائے گا

جب کہ سوشل میڈیا کے کچھ دیگر ماہرین کا کہنا ہے کہ 2017ع میں ٹویٹر کے بارے میں بھی یہی کہا گیا تھا، جب اس نے  140 الفاظ کی حد مقرر کی تھی۔ اس وقت بھی کچھ لوگوں کا خیال  تھا کہ اس طرح ٹویٹر اپنی افادیت کھودے گا لیکن ایسا نہیں ہوا. شاید یہی وجہ ہے کہ ماہرین یہ امید کر رہے ہیں کہ ٹِک ٹاک ویڈیو کی طوالت سے اس کی مقبولیت بھی متاثر نہیں ہوگی.

Tags:

Tiktok
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بابر اعظم پر سنگین الزامات لگانے والی لڑکی پر قاتلانہ حملہ

Next

بھارت میں پُراسرار بیماری پھیلنے لگی، ایک ہلاک 400 ہسپتال میں داخل

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme