گوادر میں ’حق دو تحریک‘ کی کال پر ہزاروں خواتین سڑکوں پر نکل آئیں

ویب ڈیسک

گزشتہ روز ’عالمی یومِ انسانی حقوق‘ کے موقع پر گوادر میں حق دو تحریک کے دھرنے سے اظہار یکجہتی کے لیے ہزاروں خواتین نے گوادر کے مغربی ساحل سے مفصل خوبصورت سڑک میرین ڈرائیو تک مارچ کیا

’عالمی یومِ انسانی حقوق‘ کے دن گوادر کی ہزاروں باپردہ خواتین سڑکوں پر نکل آئیں۔ پینتالیس دن سے ’حق دو تحریک‘ کے دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کے لیے گوادر کے مغربی ساحل پر الجوہر سکول سے خواتین میرین ڈرائیو پر مارچ کرتے ہوئے ہوئے پدی زر جی ڈی اے پارک پر پہنچیں

بڑے جلوس میں شامل خواتین نے سمندر میں غیرقانونی ٹرالرنگ، پاک ایران سرحد سے تجارت پر قدغن اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے شدید نعرے بازی کی

پدی زر جی ڈی اے پارک کے سامنے احتجاجی خواتین سے حق دو تحریک کے قائدین مولانا ہدایت الرحمٰن، حسین واڈیلہ اور خواتین رہنماؤں نے خطاب کیا

احتجاج کرنے والی خواتین نے پینتالیس دن سے جاری حق دو تحریک کے دھرنے سے اظہار یکجہتی کے نعرے بھی لگائے

ریلی میں شریک باپردہ خواتین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر بھی اُٹھا رکھے تھے، جن پر سمندر میں غیرقانونی ٹرالرنگ کی بندش کے مطالبے کے ساتھ آزادانہ سرحدی تجارت، لاپتہ افراد کی بازیابی اور ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کے مطالبات درج تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close