Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

کوئٹہ: جان محمد کے ہاں ’ساٹھویں‘ بچے کی پیدائش، ’بیگمات بھی مزید بچے پیدا کرنا چاہتی ہیں‘

By Akhtar Rasool
جنوری 2, 2023 4 Min Read
0

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے سردار حاجی جان محمد خان کے ہاں اتوار کو ساٹھویں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ جان محمد کے مطابق، ان کے بچوں میں سے پانچ اللہ کو پیارے ہو چکے ہیں، جبکہ پچپن حیات اور صحت مند ہیں

جان محمد کہتے ہیں کہ وہ اس پر اکتفا نہیں کریں گے اور اگر اللہ نے چاہا تو وہ مزید بچے بھی پیدا کریں گے جس کے لیے وہ چوتھی شادی کا بھی ارادہ رکھتے ہیں

پچاس سالہ سردار جان محمد خان کا تعلق خلجی قبیلے سے ہے اور وہ کوئٹہ شہر میں مشرقی بائی پاس کے رہائشی ہیں۔وہ میڈیکل پریکٹشنر ہیں اور اسی علاقے میں ان کا کلینک بھی ہے

حاجی جان محمد خان نے بتایا کہ ان کی ساٹھویں اولاد بیٹا ہے اور اس کا نام خوشحال خان رکھا گیا ہے

ان کے مطابق ’خوشحال خان کی والدہ کو پیدائش سے قبل میں عمرہ پر لے گیا تھا، اس لیے میں ان کو حاجی خوشحال خان کہتا ہوں۔‘

اس سوال پر کہ کیا اتنے بچوں کے نام یاد رہتے ہیں تو انہوں نے زور سے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا ’کیوں نہیں؟‘

سردار جان محمد نے کہا کہ وہ چوتھی شادی کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے وہ چوتھی خاتون کی تلاش میں ہیں

انکوں نے کہا ”میں نے اپنے سب دوستوں کو کہا ہے کہ وہ چوتھی شادی کے لیے خاتون کی تلاش میں مدد کریں۔ عمر ہاتھ سے نکل رہی ہے اس لیے میری خواہش تو یہی ہے کہ چوتھی شادی جلدی ہو“

انھوں نے کہا ”مزید بچے پیدا کرنا نہ صرف میری خواہش ہے بلکہ میری بیگمات بھی یہی چاہتی ہیں اور بیٹوں کے مقابلے میں میرے ہاں بیٹیوں کی تعداد زیادہ ہے۔“

انھوں نے کہا کہ ان کے بعض بچوں اور بچیوں کی عمریں بیس سال سے زیادہ ہیں، تاہم ابھی تک ان میں سے کسی کی شادی نہیں کروائی کیونکہ وہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں

حاجی جان محمد نے کہا کہ ان کا کوئی بڑا کاروبار نہیں بلکہ ان کے گھر کے تمام اخراجات کا انحصار ان کے کلینک پر ہے

ان کا کہنا تھا کہ پہلے ان کو بچوں کے اخراجات کے حوالے سے بہت زیادہ پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا تھا لیکن گذشتہ تین سال سے مہنگائی میں بہت زیادہ اضافے کی وجہ سے ان کو تھوڑی بہت مالی مشکلات پیش آ رہی ہیں

وہ بتاتے ہیں ’کاروبار ٹھپ ہو گیا ہے۔ آٹے، گھی چینی سمیت تمام بنیادی اشیا کی قیمتوں میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ تین سال سے جب پوری دنیا سمیت تمام پاکستانیوں کو مشکلات پیش آ رہی ہیں تو اس سے میں بھی متاثر ہو رہا ہوں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ان کی یہ کوشش رہی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو خوش رکھیں اور ان کے لیے انہوں نے کسی سے مدد نہیں مانگی بلکہ اپنی محنت سے اخراجات پورا کرنے کی کوشش کی

جان محمد تمام بچوں کو پڑھا رہے ہیں، جن کے تعلیم پر بھی بہت سارے اخراجات ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ انھوں نے اپنے بچوں کے اخراجات کے حوالے سے کسی سے مدد نہیں مانگی تاہم ریاست کے شہری کی حیثیت سے میرے بچوں کا جو حق بنتا ہے، وہ ان کو ملنا چاہیے

انھوں نے کہا ’زیادہ بچوں کے حوالے سے اگر کوئی الاﺅنس بنتا ہے وہ ان کو ملنا چاہیے تاکہ وہ اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانے کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔‘

سردار جان محمد نے کہا کہ وہ خود سیر سپاٹے کے شوقین ہیں اور چاہتے ہیں کہ اپنے بچوں کو پاکستان بھر کی سیر کروائیں

ان کا کہنا تھا کہ جب ان کے بچے کم تھے تو ان کو گاڑی میں سیر کروانا آسان تھا لیکن اب گاڑی میں یہ ممکن نہیں

انھوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ حکومت بچوں کو سیر کروانے میں ان کی مدد کرے۔ ’اگر حکومت مجھے کوئی کوسٹر دے تو میں اپنے تمام بچوں کو اس میں آسانی کے ساتھ پورے پاکستان کی سیر کروا سکوں گا۔

سردار جان محمد خان خلجی بلوچستان میں اب تک منظر عام پر آنے والے دوسرے کثیرالاولاد والد ہیں

اس سے قبل بلوچستان کے ہی ضلع نوشکی میں عبدالمجید مینگل نامی شخص نے مجموعی طور پر چھ شادیاں کی تھیں اور ان کے ہاں 54 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔ عبدالمجید مینگل گذشتہ ماہ پچھتر سال کی عمر میں وفات پا گئے تھے۔ ان کی زندگی میں ان کی دو بیویاں اور بارہ بچے وفات پا چکے تھے

خیال رہے کہ پاکستان دنیا کے ان آٹھ ممالک میں شامل ہے جو 2050ع تک دنیا میں بڑھنے والی کل آبادی میں پچاس فیصد حصہ ڈالیں گے

اقوام متحدہ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ساٹھ کی دہائی کے بعد سے پوری دنیا میں آبادی میں اضافے کی شرح میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور 2020 میں یہ شرح ایک فیصد سے بھی کم رہی ہے تاہم جہاں پوری دنیا میں آبادی میں اضافے کی شرح ایک فیصد سے بھی کم رہی پاکستان میں یہی شرح 1.9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

Tags:

causes of poverty in pakistanChild Laborchild labor and literacy rate in pakistanchild labor in pakistanchild labor pakistanchild labour in pakistanchild labour pakistanindia vs pakistan poverty rate 2022issues of child labor in pakistanPakistanpakistan child laborpakistan fertility ratepakistan newsPovertypoverty in pakistanpoverty in pakistan 2022poverty in pakistan in urdupoverty rate in pakistanthe rank of pakistan in child labor
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

حکومت اگلے تین ماہ میں ٹریژری بلز کے ذریعے اڑتالیس کھرب روپے کا ریکارڈ قرض لے گی!

Next

مصنوعی جِلد : شدید جلے ہوئے افراد کے علاج کے لیے امید کی کرن

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme