Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

کورین بینڈ ’بی ٹی ایس‘ سے ملنے کا جنون: کراچی سے لاپتہ ہونے والی نوعمر لڑکیوں کے لاہور سے بازیاب ہونے کی کہانی

By Akhtar Rasool
جنوری 10, 2023 3 Min Read
0

سندھ کے دارالحکومت کراچی سے چند روز قبل لاپتہ ہونے والی دو کم عمر لڑکیوں کے بارے میں کراچی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ کورین میوزیکل بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کی مداح ہیں اور اُن سے ملنے کے لیے کراچی سے لاہور پہنچ گئی تھیں

واضح رہے کہ ان دو سہیلیوں کی گمشدگی کا واقعہ کراچی کے علاقے کورنگی میں 7 جنوری کو دوپہر تین بجے کے قریب پیش آیا تھا

ان لڑکیوں میں سے ایک کے والد نے مقامی پولیس اسٹیشن میں اپنی بیٹی کی گمشدگی کا مقدمہ بھی درج کروایا تھ۔

پولیس کے مطابق دونوں لڑکیاں ایک مقامی سرکاری اسکول میں پڑھتی ہیں اور دوست ہیں۔ پولیس کے مطابق گذشتہ ہفتے کے روز ان دونوں لڑکیوں کی آپس میں ملاقات ہوئی، جس کے بعد وہ لاہور کے لیے روانہ ہو گئیں

ایف آئی آر کے مطابق ایک لڑکی کے والد نے بتایا کہ ان کی بیٹی اپنی سہیلی کے ہمراہ گھر میں کام کر رہی تھیں اور اسی دوران وہ کسی کام کے لیے گھر کی چھت پر گئے، لیکن جب واپس نیچے آئے تو دونوں لڑکیاں گھر میں موجود نہیں تھیں

والد کے مطابق گھر والوں نے بتایا کہ وہ گھر سے باہر گئی ہیں، لیکن کافی دیر گزر جانے پر اُنہیں تشویش ہوئی اور اسی دوران دوسری لڑکی کے والد بھی اپنی بیٹی کو لینے آ گئے

ایف آئی آر کے مطابق دونوں افراد نے مل کر بچیوں کو علاقے میں تلاش کیا لیکن کوئی سراغ نہ ملنے پر مقدمہ درج کروایا

تاہم اب پولیس نے بتایا ہے کہ دونوں لڑکیوں کو تلاش کر لیا گیا ہے اور اُنہیں لاہور سے کراچی لانے کی تیاری کی جا رہی ہے

لڑکیوں کی گمشدگی اور بازیابی کے حوالے سے ضلع کورنگی کے ایس ایس پی انویسٹیگیشن ابریز علی عباسی نے اپنے ایک وڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ دونوں لڑکیوں کی عمر تیرہ سے چودہ سال کے درمیان ہے اور اُنہوں نے 7 جنوری 2023 کو اپنا گھر چھوڑا اور اسی روز ان کی گمشدگی کی رپورٹ درج ہوئی

پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ تفتیشی اہلکاروں نے لڑکیوں کے گھر کا معائنہ کیا، جہاں سے شواہد اکٹھے کیے گئے

اُنہوں نے بتایا کہ سب سے پہلے جو شواہد ملے، وہ ایک ڈائری اور ان کے زیرِ استعمال موبائل فونز تھے۔ ایک لڑکی اپنے والد اور ایک اپنی پھوپھی کا موبائل استعمال کر رہی تھی

پولیس نے موبائل فونز کو فرانزک تجزیے کے لیے بھجوایا جبکہ ڈائری کا تجزیہ کیا گیا تو پتا لگا کہ اس میں ٹرین کے اوقات اور ٹکٹوں کی قیمتیں لکھی ہیں۔ پولیس کو یہ بھی معلوم ہوا کہ لڑکیاں ایک ساتھ کہیں جانے کا منصوبہ بنا رہی تھیں

ایس ایس پی عباسی نے بتایا کہ ایک لڑکی نے اپنے ایک کزن کو بھی ساتھ لے جانا چاہا مگر پولیس کی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ان کا کزن اپنے گھر پر ہی موجود تھا

اُنہوں نے بتایا کہ اس بچے کے انٹرویو سے پتا چلا کہ دونوں لڑکیاں ’بی ٹی ایس‘ نامی کورین میوزیکل بینڈ کو بہت پسند کرتی تھیں اور خواہش رکھتی تھیں کہ ان سے کوریا جا کر ملیں اور اُن کے ساتھ کام کریں

اُن کے مطابق اُنہیں یہاں سے اندازہ ہوا کہ ڈائری میں موجود ٹرینوں کی تفصیلات اسی مقصد کے لیے لکھی گئی تھیں

پولیس نے یہ سراغ ملنے کے فوراً بعد امیگریشن، ریلوے حکام اور ریلوے پولیس سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو مطلع کر دیا اور اس دوران یہ علم ہوا کہ لاہور میں ریلوے پولیس نے دونوں کم عمر لڑکیوں کو تحویل میں لیا ہے

ایس ایس پی عباسی نے بتایا کہ تفتیشی افسر کو اجازت دے دی گئی ہے کہ وہ لاہور جا کر لڑکیوں کو بازیاب کروائیں، چنانچہ بہت جلد لڑکیوں کو ان کے خاندان سے واپس ملوا دیا جائے گا

اپنے وڈیو پیغام میں اُنھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کے سکرین ٹائم (موبائل یا کمپیوٹر دیکھنے میں گزارا گیا وقت) کی نگرانی کیا کریں تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

Tags:

3 missing girls of karachidua zahra missing girldua zahra missing girl from karachidua zehra missingdua zehra missing casedua zehra missing girldua zehra missing girl in karachidua zehra missing karachidua zehra missing storygirl goes missing in karachiKarachikarachi girlkarachi girl missingkarachi missingkarachi missing girlkarachi newskarachi star gate missing girlMissing Girlmissing karachi girlshia girl missing in karachi
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

اجنبی (افسانہ)

Next

خیبر پختونخوا: جرائم میں ملوث کم سن بچوں کی تعداد میں اضافہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme