Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

یوٹیوب شارٹس سے پاکستان میں بھی پیسے کمانے کا آغاز

By Akhtar Rasool
جنوری 11, 2023 2 Min Read
0

دنیا کی سب سے بڑی وڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے تصدیق کی ہے کہ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستانی بھی فروری 2023ع سے یوٹیوب شارٹس کے ذریعے پیسے کما سکیں گے

یوٹیوب شارٹس اسٹریمنگ ویب سائٹ کا نیا ورژن ہے، جہاں کانٹنیٹ کریئیٹرز ٹک ٹاک کی طرح مختصر وڈیوز شیئر کرتے ہیں

گزشتہ ایک سال سے یوٹیوب شارٹس کی مقبولیت میں اضافہ دیکھا گیا اور اب یوٹیوب نے اس سے پیسے کمانے کے فیچر کو بھی شروع کر دیا ہے

یوٹیوب کی جانب سے جاری مکمل پالیسی کے مطابق یوٹیوب شارٹس سے پیسے کمانے والے کانٹینٹ کریئیٹرز کو ویب سائٹ کے ضوابط کو تسلیم کرنا پڑے گا اور اس سے اٹھارہ سال سے کم عمر کانٹینٹ کریئیٹرز کو اپنے والدین کو بھی رضامندی کے ضوابط میں شامل کرنا پڑے گا

یعنی وہ کانٹینٹ کریئیٹرز، جن کی عمر اٹھارہ سال سے کم ہے، انہیں یوٹیوب شارٹس سے پیسے کمانے کے لیے اپنے والدین سے رضامندی حاصل کرنی ہوگی اور ان ہی کی اکاؤنٹ تفصیلات شامل کرنی ہوں گی

یوٹیوب کے مطابق شارٹس وڈیوز کے ذریعے کانٹینٹ کریئیٹرز کو اشتہارات چلانے کی مد میں پیسے دیے جائیں گے

یعنی یوٹیوب شارٹس پر اشتہارات چلیں گے اور اشتہارات سے ہونے والی کمائی کا 45 فی صد کانٹینٹ کریئیٹرز کو فراہم کیا جائے گا

ویب سائٹ کے مطابق دس لاکھ یوٹیوب شارٹس ویوز پر ایک کانٹینٹ کریئیٹرز کو نو سو امریکی ڈالر تک کی رقم مل سکے گی، تاہم یہ رقم کم یا زیادہ بھی ہوسکتی ہے

یوٹیوب نے جہاں خالص شارٹس وڈیوز پر کانٹینٹ کریئیٹرز کی کمائی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، وہیں انہوں نے طویل وڈیوز بنانے والے افراد کے لیے بھی نئی پالیسیز متعارف کرائی ہیں

یوٹیوب کی مونیٹائیزیشن کی زیادہ تر پالیسیز پرانی ہی ہیں، تاہم یوٹیوب شارٹس کے لیے ویب سائٹ نے واضح کیا ہے کہ ایسی وڈیوز پر کمائی نہیں ہو سکے گی، جو پہلے ہی یوٹیوب یا کسی اور پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کی جا چکی ہونگی، جبکہ اس وڈیو پر بھی کوئی کمائی نہیں کی جا سکے گی، جو کسی فلم یا گانے کی کلپ کو ایڈٹ کر کے بنائی گئی ہوگی۔

Tags:

earn from youtube shortsearn money from youtube shortshow to earn money from youtubehow to make money from youtube shortshow to make money on youtubehow to make money on youtube shorts without making videoshow to make money on youtube without making videoshow to make money with youtube shortshow to monetize youtube shortshow to viral youtube shortsmake money on youtube shortsmake money with youtube shortsyoutube shortsyoutube shorts monetization
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ٹک ٹاک کی جانب سے اٹھارہ ہزار پاکستانی طلبہ کے لیے وظائف

Next

پاکستان کے لیے امداد کے وعدے: کیا امداد واقعی شفاف طریقے سے استعمال ہوگی؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme