Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

سیلاب متاثرین کی بحالی، ججز کو سندھ میں نگران کمیٹیوں کی سربراہی سے ہٹا دیا گیا

By Akhtar Rasool
جنوری 17, 2023 2 Min Read
0

سپریم کورٹ نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے بنائی گئی نگران کمیٹیوں کے خلاف سندھ حکومت کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے ججوں کو کمیٹیوں کی سربراہی سے ہٹا دیا ہے

سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے نگران کمیٹیوں کے خلاف سندھ حکومت کی درخواستوں پر تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا، تفصیلی فیصلہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سہ رکنی بینچ نے تحریر کیا

عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کےلیے شہری کمیٹیاں اپنا کام قانون کے مطابق جاری رکھیں گی، شہری کمیٹیاں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں

سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سندھ حکومت کی درخواستیں جزوی منظور کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کی بحالی پر ججوں کو شہری کمیٹیوں کی سربراہی سے ہٹا دیا اور سپریم کورٹ نے شہری کمیٹیوں کو ریلیف آپریشنز میں ہدایات دینے اور کنٹرول کرنے سے روک دیا

اس کے ساتھ ہی عدالت عظمیٰ نے پاکستان ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کو ریلیف آپریشنز کی ہر دو ہفتوں بعد سندھ ہائی کورٹ میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا

اپنے فیصلے میں عدالت عظمیٰ نے سیلاب متاثرین کی بحالی اور نگرانی کے لیے قائم شہری کمیٹیوں میں خواتین کو بھی شامل کرنے کا حکم دیا، سپریم کورٹ نے سیلاب زدہ علاقوں میں خواتین کی دیکھ بھال کے لیے طبی سہولیات بھی فراہم کرنے کا حکم دیا

جسٹس منصور علی شاہ نے موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والی تباہی پر اضافی نوٹ بھی تحریر کیا، اپنے نوٹ میں انہوں نے کہا کہ بلاشبہ پاکستان کو سب سے زیادہ خطرہ موسمیاتی تبدیلی سے ہے، سیلاب کے بعد کی منصوبہ بندی قومی حکمت عملی کا اہم جزو ہونا چاہیے

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ سیلاب کی تباہی سے بچنے کے لیے جامع پلان بنانا وزات موسمیاتی تبدیلی اور این ڈی ایم اے کی ذمہ داری ہے

سندھ ہائی کورٹ نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے سول ججوں کو شہری کمیٹیوں کا سربراہ تعینات کردیا تھا، سندھ حکومت نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو ایگزیکٹو معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

Tags:

#practice_paper#previous_year_question_paper#question_papercity council work sessionGovernment Of Pakistanimproves your listening skillsKnowledgelearn while on the movelearning by listeningmac city councilmcminnville citymcminnville city councilmcminnville city council meeting and work session 12/11/18military engineering servicemilitary of pakistanreduce eye strainSolutionstudy for civilservicestext to speechwikipedia audio article
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

اسٹیل بارز کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، 2 لاکھ 43 ہزار 500 روپے فی ٹن ہوگیا!

Next

کراچی والے نعمت اللہ خان کے دور نظامت کو آج بھی یاد کیوں کیا کرتے ہیں؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme