Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

برطانیہ: پناہ کے متلاشی دو سو بچے عارضی پناہ سے لاپتہ!

By Akhtar Rasool
جنوری 26, 2023 3 Min Read
0

برطانیہ میں پناہ کے متلاشی دو سو بچے ، جن کی عمریں سولہ سال سے کم تھیں اور جنہیں عارضی طور پر ہوٹل میں رکھا جا رہا تھا، لاپتہ ہو گئے ہیں۔ حکومت نے منگل کو بتایا کہ اس صورتحال سے تارکین وطن کی آمد سے متعلق طریق کار کے بارے میں نئے سوالات اٹھے ہیں

وزیر اعظم رشی سونک کی حکومت کو امیگریشن کے معاملے سے متعلق دو محاذوں پر دباؤ کا سامنا ہے ۔ ایک جانب کچھ لوگ یہ کہتے ہیں کہ برطانیہ چھوٹی کشتیوں میں آنے والے تارکین وطن سے سرحدوں کی حفاظت کرنے میں ناکام رہا ہے جب کہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت آنے والوں کے ساتھ مناسب سلوک نہیں کر رہی ہے

امیگریشن کے وزیر رابرٹ جینرک کو گرین پارٹی کے ایک رکن نے لاپتہ بچوں کی میڈیا رپورٹس کی وضاحت کے لیے منگل کے روز پارلیمنٹ میں طلب کیا تھا

جینرک نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ ہوٹلوں کے اندر اور باہر اٹھارہ سال سے کم عمر افراد کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جاتی ہے اور اطلاع دی جاتی ہے اور منظم سرگرمیوں میں شرکت کرتے وقت وہ سماجی کارکنوں کے ساتھ ہوتے ہیں

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ان ہوٹلوں میں عارضی طور پر مقیم پناہ کے متلاشی بچوں کو حراست میں لینے کا کوئی اختیار نہیں ہے

سمندر کے راستے انگلینڈ پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد پچھلے دو سالوں میں دگنی سے بھی زیادہ ہو گئی ہے

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سمندر کے راستے سے آنے والے والوں میں سب سے زیادہ تعداد البانوی افراد کی ہے

گرین پارٹی کی قانون ساز کیرولین لوکاس نے جینرک کے جواب میں کہا کہ بچوں کو جرائم پیشہ افراد کی طرف سے اغوا کرنے اور ان کے ساتھ زبردستی کیے جانے کا خطرہ ہے

کیرولین لوکاس نے کہا کہ ہوم آفس کی طرف سے کمزور بچوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ ان میں سے بہت سے لاپتہ ہو رہے ہیں۔ ہم ہوم آفس سے کچھ بنیادی حفاظتی اقدامات لاگو کرنے کو کہہ رہے ہیں تاکہ انہیں محفوظ رکھا جا سکے

بچوں کے امور سے متعلق برطانیہ کے کمشنر ریچل ڈی سوزا نے کہا ہے کہ ہوٹلوں سے بچوں کے غائب ہونے کی رپورٹوں نے "ایک بار یہ اس خدشے کو نمایاں کیا ہے کہ یہ کمزور بچے استحصال کرنے کے والے طاقت ور گروہوں کا ہدف بن سکتے ہیں۔”

انہوں نے ہوم آفس کو لکھے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ میں بچوں کے اس گروپ کی حفاظت کے لیے فکر مند ہوں جن کی کمزوری انگریزی زبان نہ آنے کی وجہ سے بڑھ جاتی ہے، جن میں سے اکثر کے پاس ایسا کوئی آسرا نہیں ہے جس سے انہیں مدد مل سکے اور یہ کہ لاپتہ ہونے والے بچے اپنے حقوق سے آگاہ نہیں ہیں۔

اگرچہ برطانیہ میں یورپی ممالک بشمول اٹلی، جرمنی اور فرانس کے مقابلے میں کم پناہ گزین داخل ہوتے ہیں، لیکن سمندر کے راستے چھوٹی کشتیوں میں برطانیہ پہنچنے کی کوشش کرنے والے افراد کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ 2022 میں پینتالیس ہزار سے زیادہ لوگ سمندر کے راستے برطانیہ پہنچے، اور کئی ایک اس کوشش میں ہلاک ہوگئے

حکومت نےاس پرخطر سفر کو روکنے کا وعدہ کیا ہے لیکن اب تک اسے کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔

Tags:

50 sombras de grey soundtrackal jazeera englishasylumasylum protectionsasylum seekerschannel crossingdenmark tells refugees to go homehome affairs committeehuntedhunted beyoncéhunted by beyoncémaastricht universitynorthern irelandpolitical asylumPrime Ministerrefugee and humanitarian resettlement programthomson reutersukraine shellingukrainian housing irelandUnited KingdomUnited Nationsunited nations universityUniversity
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ڈالر کی لمبی چھلانگ, قیمت میں ریکارڈ اضافہ ’خاندان میں کوئی اور ماہر معیشت دیکھ لیں‘

Next

بھارتی سنیما گھروں پر شاہ رخ کا راج، ‘پٹھان’ ایڈوانس بکنگ میں تمام ہندی فلموں سے آگے رہی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme