Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحت

شوگر کے مریضوں کے لیے ذہنی دباؤ کتنا خطرناک ہے؟

By Akhtar Rasool
فروری 5, 2023 2 Min Read
0

شوگر کے مریضوں کے لیے جسم میں موجود شوگر لیول پر قابو پانا نہایت ضروری ہے۔
اگر شوگر لیول پر قابو نہ پایا جائے تو اس بیماری کے شکار افراد کو کئی سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

طبی ماہرین کے مطابق شوگر لیول کو قابو میں رکھنے کے لیے جہاں غذا اور ڈائٹ بے حد ضروری ہے، وہیں ذہنی سکون اور اطمینان سے بھی اسے قابو کیا جا سکتا ہے

این ڈی ٹی وی کے مطابق ذہنی دباؤ بھی ان عناصر میں شامل ہے، جس پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے

جب انسان شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوتا ہے تو اس سے صحت پر بھی منفی اثرات پڑتے ہیں۔ ذہنی دباؤ سے انسان کو وزن بڑھنے یا کم ہونے اور نیند کے اوقات میں تبدیلی کے علاوہ بھی کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

میڈیکل سائنس کے مطابق جب انسان ذہنی دباؤ کا شکار ہوتا ہے، تو جسم میں مخصوص ہارمونز خارج ہوتے ہیں، جس سے خون میں گلوکوز کی سطح بڑھ جاتی ہے جس کے باعث ذیابیطس کے مرض میں مبتلا افراد کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے

ماہر نفسیات ڈاکٹر سامنت درشی کہتے ہیں ”ذہنی دباؤ پر قابو رکھنا اس لیے بھی اہم ہے کہ اس سے خون میں گلوکوز پر فرق مرتب ہوتے ہیں۔ جب انسان ذہنی دباؤ کا شکار ہوتا ہے اس وقت جسم میں ہارمونز کا اخراج شروع ہو جاتا ہے، جو خون میں گلوکوز کی سطح کو بلند کرتے ہیں۔ یہ شوگر کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے جو خون میں شوگر لیول کو قابو میں رکھنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب ذہنی دباؤ کے باعث بلڈ شوگر لیول پر بھی ’کارٹیسول‘ اور ’ایڈرینالین‘ ہارمونز کے اخراج کے باعث اثر پڑ سکتا ہے“

اس کے علاوہ شوگر کی بیماری کے شکار افراد ذہنی دباؤ کے باعث اپنی خوراک اور ورزش میں بھی کوتاہی کر سکتے ہیں

ڈاکٹر سامنت درشی مزید کہتے ہیں ”شوگر کے شکار افراد کے لیے ذہنی دباؤ کو کم کرنا بہت ضروری ہے۔ ذہنی دباؤ کو آرام، ورزش اور تھراپی کے ذریعے کم کیا جا سکتا ہے۔ اس سے مریضوں کو ہر طرح سے سکون ملے گا اور وہ اپنی صحت کو اچھے طریقے سے بہتر رکھ پائیں گے“

Tags:

can diabetes cause depressioncan type 2 diabetes depression go awayDepressiondepression and diabetesdepression and diabetes linkdepression and diabetes mellitusdepression and diabetes nicedepression and diabetes pdfdepression and diabetes pptdepression and diabetes statisticsdepression and type 2 diabetesdepression symptoms in diabeticsdiabetes and depressiondiabetes depressiondiabetic depressiontype 2 diabetes depressionwhat is diabetes
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ممتا (افسانہ)

Next

آن لائن پیار کا دھوکا: کس عمر کے افراد سب سے زیادہ پیسے لٹاتے ہیں؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme