Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

آن لائن پیار کا دھوکا: کس عمر کے افراد سب سے زیادہ پیسے لٹاتے ہیں؟

By Akhtar Rasool
فروری 5, 2023 3 Min Read
0

برطانوی بینک ٹی ایس بی کے مطابق 2022ع میں آن لائن پیار کے دھوکے کے جھانسے میں آ کر اپنے لٹائی جانے والی رقم میں تقریباً نصف حصہ اکیاون سے پینسٹھ سال کی عمر کے لوگوں کا تھا

فریبیوں کے طریقہ کار کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فریب دینے والے ڈیٹنگ ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پر وہ جعلی پروفائلز بناتے ہیں اور نقد رقم مانگنے سے پہلے تعلق بنانے کے خواہش مندوں کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے ان کے ساتھ آن لائن وقت گزارتے ہیں

ٹی ایس بی کی جانب سے ان کے صارفین کے تجزیے سے معلوم ہوا کہ کسی رومانوی دھوکہ باز کو ان کے متاثرہ شخص کی جانب سے کی جانے والی پہلی اور آخری ادائیگی کے درمیان اوسط وقت تریپن دن ہے

پیار کے دھوکوں میں وقت کے ساتھ ساتھ متعدد ادائیگیاں عام ہیں

ٹی ایس بی کو رپورٹ کیے گئے رومانوی دھوکہ دہی کے واقعات کی تعداد کے لحاظ سے، اٹھارہ سے پینتیس سال کی عمر کے افراد تقریباً چھبیس فی صد، چھتیس سے پچاس کی عمر کے افراد چھبیس فی صد ، اکیاون سے پینسٹھ سال کی عمر کے افراد پچیس فی صد اور پینسٹھ سال سے زائد عمر کے افراد بائیس فی صد تھے۔ واضح رہے کہ فی صد کے اعداد و شمار محتاط اندازے سے لکھے گئے ہیں

تاہم بینک کو پتا چلا کہ اکیاون سے پینسٹھ سال کی عمر کے افراد نے فریبیوں کے آن لائن پیار کے جھانسے میں آ کر مجموعی طور پر سب سے زیادہ رقم خرچ کی، جس کا مطلب ہے کہ پیار کے دھوکے کی وجہ سے ہونے والے مالی نقصانات کا چھیالیس فی صد حصہ اس عمر کے گروپ کا تھا

سال 2022ع میں ٹی ایس بی نے جتنے بھی کیسز کا تجزیہ کیا ان تمام رومانوی دھوکہ دہی کے معاملوں میں، ہر پانچ میں سے تین ( یعنی ساٹھ فیصد) میں دھوکے بازوں نے بل یا روزمرہ زندگی کے اخراجات کے بہانے سے مالی مدد مانگی

کچھ لوگوں کے پاس طبی مدد، گھر کی بہتری یا کار مرمت کی ضرورت کے بارے میں مخصوص کہانیاں تھیں، جبکہ دیگر نے وقتی طور پر مدد کے لیے پیسے مانگے تھے

ہر چھ میں سے ایک (یعنی اکیس فیصد) نے دعویٰ کیا کہ وہ بیرون ملک پھنسے ہوئے ہیں اور انہیں گھر واپس جانے کے لیے مدد کی ضرورت ہے

بینک نے کو پتا چلا کہ تیل نکالنے والے کنویں پر کام کرنے کا دعویٰ بھی اکثر استعمال ہونے والی چال تھی

تقریباً دس میں سے ایک (یعنی آٹھ فی صد) کیسز میں دھوکے بازوں نے اپنے شکار کے پاس پہنچنے کے لیے اسی سے سفر کا خرچہ مانگا، لیکن اس سفر پر وہ کبھی نہیں گئے

چار فی صد کیسز میں دھوکہ بازوں نے اپنے شکار کو بلیک میل کر کے رقم وصول کی۔ متاثرین کا اپنی نازیبا تصاویر یا ذاتی معلومات دھوکے بازوں کو دینا اس کی ایک مثال ہو سکتی ہے

ٹی ایس بی نے آن لائن تعلقات میں پیسے مانگنے کی باتیں شروع ہو جانے کی صورت میں فوری طور پر کسی دوست یا خاندان کے فرد سے مشورہ کرنے کی ہدایت کی ہے

ساٹھ ہی بینک اس بات پر بھی زور دیا کہ ذاتی اور حساس معلومات کسی کو نہ دی جائے

ان کا کہنا ہے کہ جو بھی دھوکے انہوں نے دیکھے ان میں رومانوی دھوکے چار فی صد ہیں اور یہ سب سے زیادہ جذباتی نقصانات ہیں، جو ٹی ایس بی ری فنڈ کرتا ہے

لوگ رومانوی فریب دہندہ کے ساتھ اتنے گھل مل سکتے ہیں کہ وہ ’اپنے تعلق کی مدد‘ کے لیے قرض بھی لے لیتے ہیں

اس میں ٹی ایس بی کے ایک چوتھائی کیسز شامل ہیں، جن میں دس ہزار پاؤنڈ سے زیادہ کا نقصان ہوا

دھوکہ دہی کی رقم کی واپسی کی ضمانت دینے والے ٹی ایس بی بینک میں دھوکہ دہی کی روک تھام کے ڈائریکٹر پال ڈیوس کہتے ہیں ”رومانوی فریب دینے والوں کو شکست دینے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کریں۔ اگر آپ سے کبھی پیسے بھیجنے کے لیے کہا جائے تو اس کا مطلب ہے کہ یہ رک جانے کا وقت ہے“

Tags:

4 hot tips to prevent online dating scamscatfish the moviehow do i recover money from online fraudhow to get back money from online fraudlove scams on the internetmake money onlineonline datingonline dating scamonline dating scamsonline dating scams documentaryonline dating scams pofOnline Fraudonline love scamsonline love scams documentaryonline scamprevent online dating scamsromance scamswatch the mtv show catfish dating scams online
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

شوگر کے مریضوں کے لیے ذہنی دباؤ کتنا خطرناک ہے؟

Next

یوگنڈا: موسیٰ 102 بچے پیدا کرنے کے بعد کہتے ہیں ”غیر ذمے داری کا احساس ہوگیا۔۔ اب بس!“

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme