ٹویوٹا گاڑیوں کی قیمت میں ایک ماہ سے کم عرصے میں دوبارہ اضافہ، وفاقی محتسب کا نوٹس

ویب ڈیسک

گاڑیوں کی فروخت میں تیزی سے کمی اور پلانٹس کی بندش کے باوجود انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے ایک ماہ سے کم عرصے میں ٹویوٹا کی مختلف گاڑیوں کی قیمت میں 2 لاکھ سے 8 لاکھ 90 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے

کمپنی کا کہنا تھا کہ معاشی غیر یقینی اور روپے کی قدر میں شدید اتار چڑھاؤ نے مینوفیکچرنگ کی لاگت پر اثر ڈالا ہے جس کی وجہ سے کمپنی کے لیے موجودہ قیمتوں پر فروخت کرنا مشکل ہوگا اور وہ اس کا اثر مارکیٹ تک پہنچانے پر مجبور ہوگئی ہے

آئی ایم سی کا کہنا تھا کہ نئی قیمتیں تبدیل ہوسکتی ہیں اور تمام آرڈرز پر ڈلیوری کے وقت کی قیمتوں کا اطلاق ہوگا

یوں ٹویوٹا یارس 1.3 ایم ٹی کی نئی قیمت 12 لاکھ 79 ہزار روپے، 1.3 سی وی ٹی کی 45 لاکھ 49 ہزار روپے، 1.3 ایچ ایم ٹی کی 45 لاکھ 19 ہزار روپے، 1.3 ایچ سی وی ٹی کی 47 لاکھ 49 ہزار روپے، 1.5 ایم ٹی کی 48 لاکھ 69 ہزار روپے اور 1.5 سی وی ٹی کی قیمت بڑھ کر 51 لاکھ 69 ہزار روپے ہوگئی جو 2 لاکھ سے 2 لاکھ 40 ہزار کا اضافہ ظاہر کرتی ہیں

اسی طرح 2 لاکھ 60 ہزار سے 3 لاکھ 40 ہزار کے اضافے کے بعد کرولا 1.6 ایم ٹی کی نئی قیمت 55 لاکھ 29 ہزار روپے، 1.6 سی وی ٹی کی 60 لاکھ 59 ہزار روپے، 1.6 سی وی ٹی اپسپیک کی 66 لاکھ 59 ہزار، 1.8 سی وی ٹی کی 63 لاکھ 69 ہزار، 1.8 سی وی ٹی ایس آر کی 69 لاکھ 39 ہزار جبکہ 1.8 سی وی ٹی ایس آر بی ایل کے کی قیمت 69 لاکھ 79 ہزار روپے ہو گئی

اس کے علاوہ 3 لاکھ 10 ہزار سے ساڑھے 4 لاکھ کے اضافے کے بعد ہائلکس ایس ٹی ڈی کی قیمت 67 لاکھ 29 ہزار روپے، ایس ٹی ڈی یو/ایس کی 67 لاکھ 59 ہزار، ڈیکلیس کی 62 لاکھ 29 ہزار، 4×4 کی 29 لاکھ 9 ہزار اور زیڈ ٹی آر کی نئی قیمت 61 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگئی

دوسری جانب 5 لاکھ سے 6 لاکھ 60 ہزار روپے کے اضافے کے بعد ریوو ایس ٹی ڈی کی قیمت ایک کروڑ 2 لاکھ 29 ہزار روپے، ریوو جی ایم ٹی کی ایک کروڑ 10 لاکھ 89 ہزار، ریوو جی ایٹ کی ایک کروڑ 16 لاکھ 29 ہزار، ریوو وی ایٹ کی ایک کروڑ 28 لاکھ 59 ہزار جبکہ وی ایٹ روکو کی قیمت ایک کروڑ 35 لاکھ 59 ہزار روپے ہو گئی

علاوہ ازیں فارچیونر لو پیٹرول، ہائی پیٹرول، ڈیزل اور ڈیزل لیجنڈر کی قیمتیں بالترتیب ایک کروڑ 41 لاکھ 9 ہزار روپے، ایک کروڑ 61 لاکھ 59 ہزار، ایک کروڑ 70 لاکھ 29 ہزار اور ایک کروڑ 79 لاکھ 59 ہزار روپے ہو گئیں

یوں ان میں 6 لاکھ 90 ہزار روپے سے 8 لاکھ 90 روپے کا اضافہ ہوا

دوسری جانب وفاقی محتسب نے مقامی کمپنیوں کی تیارکردہ گاڑیوں کی قیمتوں میں یک طرفہ اضافے کے خلاف عوامی شکایات پر نوٹس لے لیا، جبکہ وزارت صنعت و پیداوار اور انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے

وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے شائع خبروں اور کراچی و دیگر شہروں سے ملنے والی متعدد شکایات پر گاڑیوں کی قیمتوں میں من مرضی سے یک طرفہ اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت صنعت و پیداوار سے چودہ دن میں تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مقامی طور پر گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیوں کی طرف سے آئے روز قیمتوں میں یکطرفہ اضافہ بدانتظامی کے زمر ے میں آتا ہے جس سے خریدار پریشان ہیں

واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران کاروں کی فروخت میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 43.12 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close