ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی کے والد اور ایجنٹ جورگے میسی کا کہنا ہے کہ انہیں نہیں لگتا کہ ان کا بیٹے ایک بار پھر ہسپانوی کلب بارسلونا میں کھیلے گا
ارجنٹائن کے پینتیس سالہ کھلاڑی لیونل میسی نے بارسلونا کو خیرباد کہہ کر 2021ع میں فرانسیسی فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین سے معاہدہ کیا تھا
جمعرات کو بارسلونا ایئرپورٹ پر رپورٹر سے بات کرتے ہوئے لیونل میسی کے والد کا کہنا تھا ”میرا نہیں خیال کہ میسی بارسلونا واپس جائیں گے کیونکہ شرائط مناسب نہیں“
جورگے میسی کا مزید کہنا تھا کہ ہسپانوی کلب کے صدر سے ان کی لیونل میسی کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی اور ان کے بیٹے کا ابھی پیرس سینٹ جرمین سے معاہدہ برقرار ہے
خیال رہے میسی کا پیرس سینٹ جرمین سے معاہدہ رواں سال کے وسط میں ختم ہو رہا ہے اور ارجنٹائن کے فٹبالر کو تاحال نیا کنٹریکٹ نہیں دیا گیا
پچھلے سال ارجنٹائن کو فٹبال ورلڈکپ جتوانے والے کپتان لیونل میسی نے تیرہ سال کی عمر میں بارسلونا سے منسلک ہو گئے تھے اور انہوں نے ہسپانوی کلب کے لیے پینتیس ٹائٹلز بھی جیتے تھے
ہسپانوی کلب کے لیے انہوں نے اپنے پورے کیریئر میں 778 میچ کھیلے تھے، جن میں ان کے مجموعی گول کی تعداد 672 تھی۔