Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترین

مانچسٹر یونائیٹڈ کی خریداری، کیا قطر کے بینکر بولی جیت پائیں گے؟

By Akhtar Rasool
فروری 18, 2023 2 Min Read
0

قطر کے ایک بینکر شيخ جاسم بن حمد آل ثانی کی زیر قیادت کنسورشیم نے اعلان کیا ہے کہ اس نے فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے لیے ایک پیشکش جمع کرا دی ہے

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جمعے کو قطری بینکر کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ’شیخ جاسم بن حمد الثانی نے آج مانچسٹر یونائیٹڈ فٹ بال کلب کے سو فی صد حصص کے لیے بولی جمع کرانے کی تصدیق کی ہے۔‘

اطلاعات کے مطابق برطانوی ارب پتی جم ریٹکلف نے بھی اپنی پیشکش جمع کرائی ہے۔
ریٹکلف کی کمپنی اِنوس واحد دوسری بولی دہندہ ہے، جس نے باضابطہ طور پر دلچسپی کا اعلان کیا ہے

قطر اسلامی بینک کے چیئرمین شیخ جاسم کے بیان میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے بولی میں تجویز کردہ رقم کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی، تاہم رپورٹس کے مطابق قیمت چھ ارب ڈالر تک جا سکتی ہے

یہ کلب کے موجودہ مالکان اور امریکہ میں مقیم گلیزر فیملی کے سنہ 2005ع کی متنازع ملکیت حاصل کرنے کے برعکس ہوگا

مانچسٹر یونائیٹڈ پر اس وقت باسٹھ کروڑ ڈالر سے زیادہ کے قرضے ہیں

بیان کے مطابق ”جمعے کو اعلان کردہ بولی شیخ جاسم کی نائن ٹو فاؤنڈیشن کے توسط سے ’مکمل طور پر قرض سے پاک‘ ہوگی، جو فٹبال ٹیموں، تربیتی مرکز، اسٹیڈیم اور وسیع تر انفراسٹرکچر، مداحوں کے تجربے اور کلب کی حمایت کرنے والی کمیونٹیز میں سرمایہ کاری کرنے کی کوشش کرے گی“

یاد رہے کہ گلیزرز نے گزشتہ برس نومبر میں اعلان کیا تھا کہ وہ ریکارڈ بیس مرتبہ انگلش چیمپیئن شپ جیتنے والے مانچسٹر یونائیٹڈ کی فروخت یا اس میں نئی سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں۔

Tags:

glazers manchester unitedman unitedManchester Unitedmanchester united 2020manchester united breaking newsmanchester united fan tvmanchester united latest newsmanchester united newsmanchester united takeover newsmanchester united transfermanchester united transfer newsmanchester united tvqatar manchester unitedqatari manchester united takeoverqatari owners manchester unitedthe united standunitedwho will buy manchester united
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کراچی پولیس آفس پر حملہ: پولیس کا دہشت گردوں کی شناخت کا دعویٰ اور حل طلب سیکیورٹی سوالات

Next

کیا فٹبال اسٹار لیونل میسی واپس بارسلونا جا رہے ہیں؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme