Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

انتونیو گتریس نے بلند شرحِ سود کو غریب ملکوں کا ’شکار‘ اور ’شیطانی چکر‘ قرار دے دیا

By Akhtar Rasool
مارچ 4, 2023 2 Min Read
0

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے دنیا کے امیر ملکوں کو غریب ممالک کے شہریوں کی مشکل ہوتی زندگی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امیر ممالک اور توانائی کی بڑی کمپنیاں شرحِ سود بڑھا کر غریب ملکوں کا ’شکار‘ کر رہی ہیں

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ہفتے کے روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ دنیا میں چالیس سے زائد ایسے ملک ہیں، جو انتہائی غربت کا شکار ہیں

انہوں نے کہا کہ امیر ملکوں کو سالانہ پانچ سو ارب ڈالر کے ساتھ دوسروں کی مدد کرنا چاہیے کیونکہ یہ ملک کپیٹیل مارکیٹ سے بلند شرحِ سود کے باعث باہر رکھے جا رہے ہیں اور توانائی کی بڑی کمپنیاں ریکارڈ منافع کما رہی ہیں

انتونیو گتریس کے مطابق یہ ایسا ’شیطانی چکر‘ ہے، جس میں غریب ملکوں کی معیشت پھنس چکی ہے اور جس کے باعث ان ممالک میں صحت اور تعلیم کو بہتر بنانے کی کوششوں میں رکاوٹ آتی ہے

دنیا کے چھیالیس سب سے کم ترقی یافتہ ممالک کا سربراہی اجلاس عام طور پر ہر دس سال بعد ہوتا ہے, لیکن 2021ع کے بعد سے کورونا وائرس وبائی امراض کی وجہ سے اس کے انعقاد میں دو بار تاخیر ہوئی ہے

دو غریب ترین ممالک افغانستان اور میانمار دوحہ میں ہونے والے اجلاس میں شریک نہیں، کیونکہ وہاں کی حکومتوں کو اقوام متحدہ کے ارکان تسلیم نہیں کرتے

علاوہ ازیں رواں اجلاس میں دنیا کی کسی بھی بڑی معیشت کے رہنما نے شرکت نہیں کی

سربراہی اجلاس کے افتتاحی موقع پر انتونیو گتریس نے کہا کہ غریب ملکوں کی معاشی ترقی ایک مشکل مرحلہ ہے ایسے وقت میں جب وسائل کی کمی ہے، قرضے بڑھ رہے ہیں اور عالمی وبا سے نمٹنے میں ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے غیرمنصفانہ ردِعمل کا سامنا ہے

غریب ترین ممالک نے طویل عرصے تک شکایت کی کہ انہیں کووِڈ ویکسین میں اُن کا مناسب حصہ نہیں ملا۔ امیر ملکوں کی توجہ یورپ اور شمالی امریکہ پر مرکوز تھی

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث تباہی کے شکار ممالک کے لیے کچھ نہیں کیا گیا اور جو امداد دی گئی وہ بھی نہ ہونے کے برابر ہے

انہوں نے کہا ’ایندھن سے منسلک کمپنیاں بہت زیادہ منافع کما رہی ہیں جبکہ دنیا میں لاکھوں افراد دو وقت کے کھانے کے لیے بھی کچھ نہیں۔‘

گتریس نے کہا کہ غریب ترین قوموں کو ’ڈجیٹل انقلاب‘ میں پیچھے چھوڑا جا رہا ہے اور یوکرین کی جنگ نے خوراک اور ایندھن کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کیا ہے۔

Tags:

Antonio Guterresassoc of scientistsassociation of scientists developers and facultiesaustralian institute of international affairsdepartment of foreign affairs and tradedevelopers and facultiesgender and international lawtackling the inequality pandemic: a new social contract for a new erauni of londonunited nations economic and social commission for asiauniversity of londonuniversity of minnesota law schoolvoice of america
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

’استعمال کا وقت ختم ہوا‘ ٹک ٹاک کا کم عمر افراد کا یومیہ استعمال 60 منٹ تک محدود رکھنے کا اعلان

Next

موٹرسائیکل اسمبلرز نے قیمتوں میں پچیس ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme