72 کروڑ صارفین کے آن لائن اکاؤنٹس کے پاسورڈز لیک ہونے کا انکشاف، محفوظ بنانے کے لیے کیا کریں؟

ویب ڈیسک

اگر آپ نے بھی آن لائن پلیٹ فارمز پر اپنا پاسورڈ کئی ماہ سے تبدیل نہیں کیا تو اسے فوری طور پر تبدیل کرلیں کیونکہ آپ کا پاسورڈ کسی بھی وقت لیک ہو سکتا ہے

سائبر کرائم ڈیٹا فراہم کرنے والے سافٹ ویئر ’اسپائی ویئر‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سنہ 2022ع میں آن لائن پلیٹ فارمز پر 72 کروڑ 15 لاکھ صارفین کے پاسورڈز لیک ہوئے ہیں

تاہم اس کے علاوہ تقریباً دو کروڑ بیس لاکھ ڈیوائسز میں وائرس پایا گیا

برطانوی اخبار ڈیلی اسٹار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جن صارفین کے پاسورڈ لیک ہوئے، ان میں سے 72 فی صد صارفین اب بھی اپنا پاسورڈ تبدیل کیے بغیر آن لائن پلیٹ استعمال کر رہے ہیں

انٹرنیٹ صارفین کو خبردار کیا گیا کہ مستقبل میں پاسورڈ لیک ہونے سے بچنے کے لیے فوری طور پر اپنا پاسورڈ تبدیل کر لیں، بالخصوص وہ لوگ جنہوں نے تمام آن لائن پلیٹ فارمز پر ایک ہی پاسورڈ رکھا ہوا ہے

رپورٹ کے مطابق بظاہر لیک ہونے والے ایک لاکھ سڑسٹھ ہزار لیک ہونے والے پاسورڈز برطانوی شاہی خاندان اور ملکہ الزبتھ کی موت کے حوالے سے تھے، جبکہ مزید تین لاکھ ستائیس ہزار پاسورڈ امریکی گلوکار ٹیلر سوئفٹ اور بیڈ بنی سے معتلق تھے

جو لوگ ایک سے زیادہ آن لائن پلیٹ فارمز یا ویب سائٹس پر ایک ہی طرح کا پاسورڈ استعمال کرتے ہیں، ان صارفین کا پاسورڈ لیک ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، کیونکہ ہیکرز بہ آسانی ان صارفین کے تمام ڈیٹا رسائی حاصل کر سکتا ہے

یاد رکھیں کہ کسی بھی آن لائن پلیٹ فارم پر نیا پاسورڈ بناتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ پاسورڈ میں نمبرز، خصوصی حروف (مثلاً @،#،%) لازمی شامل ہوں

ماہرین کی جانب سے صارفین کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ جن آن لائن پلیٹ فارم میں ممکن ہو، وہاں two-factor authentication کا آپشن لازمی استعمال کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close