Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

نمک کا زیادہ استعمال لاکھوں اموات کی وجہ قرار، کیا اس کا کوئی متبادل ہے؟

By Akhtar Rasool
مارچ 16, 2023 2 Min Read
0

روٹی ہو یا سالن، فاسٹ فوڈ ہو یا پھر کھانے پینے کی دیگر اشیا، ان میں نمک کا استعمال لازمی ہوتا ہے، لیکن خیال رہے کہ اس کا زیادہ استعمال موت کے منہ تک لے جانے کا سبب بھی بن سکتا ہے

دنیا کی سب سے معتبر تحقیق ’دی گلوبل برڈن آف ڈیزیز اسٹڈی‘ بتاتی ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں کتنے لوگ ہیں، جن کی زندگیاں خوراک کی وجہ سے کم ہو رہی ہیں یا خطرے میں ہیں

رپورٹ کے مطابق، نمک کا زیادہ استعمال ہائی بلڈ پریشر کا شکار بنا کر امراضِ قلب، فالج، ہارٹ اٹیک اور قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھاتا ہے، تاہم دل کی امراض کے باعث دنیا بھر میں سالانہ تقریباً بیس لاکھ اموات رپورٹ ہوتی ہیں

یہی وجہ ہے کہ چینی کے ساتھ ساتھ نمک کو بھی ’سفید زہر‘ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے

نمک کا بہت زیادہ استعمال ہائی بلڈ پریشر کی وجہ بنتا ہے۔ اور ہائی بلڈ پریشر دل کے دورے اور اسٹروکس کے ممکنہ خطرے کو بڑھا دیتا ہے

نمک کا براہِ راست اثر دل اور خون کی شریانوں پر ہوتا ہے، جس کی وجہ سے دل ٹھیک طرح کام نہیں کر پاتا، جس سے اس کے مکمل بند ہو جانے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے

ڈائریکٹرجنرل عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم کہتے ہیں ”صحت کے لیے نقصان دہ غذاؤں کا استعمال دنیا بھر میں اموات کی ایک بڑی وجہ ہے اور ہماری غذا میں نمک کی زیادہ مقدار اس حوالے سے اہم کردار ادا کرتی ہے“

اس لیے کھانے میں نمک کو کم کرنا ہی آپ کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ کھانے میں ذائقے کے لیے آخر اس کا متبادل کیا ہے

اس سلسلے میں تین جڑی بوٹیاں ایسی ہیں، جن کا استعمال نمک کے متبادل کیا جا سکتا ہے

اس حوالے سے پہلا نام آتا ہے دھنیے کا۔۔ جی ہاں دھنیا۔ دھنیا کے پتوں کا استعمال کئی طریقوں سے کیا جاتا ہے، اس کو پیس کر کھانوں میں استعمال کیا جائے تو مصالحے دار اور کھٹا ذائقہ دیتا ہے

دھنیا فائبر سے بھر پور ہے اس کے علاوہ اس میں آئرن، میگنیشیم اور وٹامن سی اور کے بھی پایا جاتا ہے

دوسرا متبادل پودینا ہے۔ اگر آپ مرچ مصالحے سے بھر پور یا روغنی غذا کھانے کے بعد یا اس کے ساتھ پودینے کے چند پتے کھا لیں تو کھانا باآسانی ہضم ہوجاتا ہے اور سینے پر جلن یا بھاری پن کی شکایت نہیں ہوتی

اس کا استعمال سلاد، پاستا اور دیگر دیسی کھانوں میں بھی باقاعدگی سے کیا جاتا ہے

اس فہرست میں جو تیسری چیز شامل ہے، وہ ہے تلسی۔ اس کے پتے جسمانی، کیمیائی، میٹابولک، اور نفسیاتی تناؤ کو دور کرنے کا بھی بہترین ذریعہ ہیں

یہ پتے خون میں گلوکوز اور بلڈ پریشر کو معمول پر لا کر میٹابولک تناؤ کا مقابلہ کرتے ہیں

یہ کھانوں میں مرچی کا ذائقہ شامل کرتے ہیں۔ یہ سوپ اور سلاد میں بڑی مقدار میں استعمال ہوتے ہیں۔

Tags:

7 warning signs of a salt deficiencyare you eating too much of saltbad effects of saltbenefits of dead sea saltbenefits of saltdaily intake of saltdangers of saltdoes salt cause heart attackdoes salt cause heart failureeating too much of saltis salt bad for healthis salt unhealthynatriuresis of fastingSaltsalt for the heart | benefits of salt for heart healthsymptoms of salt deficiencyuniversity of denverwill salt cause high blood pressure
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

72 کروڑ صارفین کے آن لائن اکاؤنٹس کے پاسورڈز لیک ہونے کا انکشاف، محفوظ بنانے کے لیے کیا کریں؟

Next

سعودی عرب اور ایران کے تعلقات میں بہتری سے وابستہ امیدیں

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme