Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

ایک ارب یورو اور ایک کلو سونا حق مہر کے ساتھ شادی، دو ہفتے بعد ہی طلاق پر منتج!

By Akhtar Rasool
مارچ 19, 2023 2 Min Read
0

دو ہفتے قبل ہونے والی ایک شادی نے اس وقت ہلچل مچا دی تھی، جب عراقی دولہے حیدرالفیلی نے کویتی دلہن فنکارہ غدیر الفہد سے شادی کی تھی اور مہر ایک کلو سونا معجل اور ایک ارب یورو مؤجل رکھا گیا تھا

ایک ارب یورو لگ بھگ ایک ارب 78 کروڑ ڈالر کے مساوی بنتے ہیں۔ اتنی بڑی رقم مہر رکھنے پر لوگ یقین نہیں کر پا رہے تھے۔ اسی لیے اس شادی کی نشر ہونے والی وڈیو ہر جگہ موضوع بحث بن گئی تھی

تاہم حق مہر کی خطیر رقم کی وجہ سے مشہور ہونے والی اس شادی کا انجام بدقسمتی سے اچھا نہیں ہوا اور یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ حیدر الفیلی اور غدیر الفہد نے رضامندی سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے

چار مارچ کو شادی کرنے والے عراقی حیدرالفیلی نے اعلان کرتے ہوئے بتایا ”آپس میں ہم آہنگی اور مطابقت پیدا نہ ہونے کی وجہ سے میں نے غدیر الفہد کو طلاق دے دی ہے۔“

دو ہفتے قبل فن لینڈ میں مقیم عراقی نوجوان کی اس شادی سے سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا تھا۔ کویت کی اداکارہ غدیر الفہد کے ساتھ شادی کے معاہدے پر دستخط کرنے کی وڈیو ٹک ٹاک ایپ کے جس اکاؤنٹ پر نشر کی گئی، اسے 6.8 لاکھ افراد فالو کر رہے تھے

اس وقت وڈیو میں مجاز شخص کو معاہدے کی شرائط پڑھتے ہوئے سنا گیا کہ وہ کہہ رہا ہے جہیز ایک کلو 21 قیراط سونا ہے۔ پھر مجاز شخص یہ جملہ پڑھ کر حیران رہ گیا کہ ”مہر میں ایک ارب یورو موجل بھی ہے۔“

نکاح خواں نے اس قدر بڑی رقم کے مہر کی درستی یقینی بنانے کے لیے دولہا کو متوجہ بھی کیا

اس وقت سوشل میڈیا پر ایک تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔ بعض افراد نے اسے مبالغہ آرائی سمجھا اور بڑی تعداد میں لوگوں نے کہا کہ وہ صرف اپنی بیوی کے لیے اپنی محبت اور تعریف کا اظہار کرنا چاہ رہا ہے۔

Tags:

amanitoreaooarkofosirischandraguptaconstantinegaminggilgameshguanguanyuharaldharald rokhonda rokIndonesiajadwigakdindokingdom2170leonidaslilithmabarmartelmobilegamemr.winmrwinnebunebu ysgnewbieosirisleaguepemularichard rokriseofkingdomriseofkingdomindonesiariseofkingdomsriseofkingdomsindonesiarokrokindonesiasaladin roksuleiman roksultantheodoratrajanxiang yuzenobia
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کوکین کی اسمگلنگ میں ریکارڈ اضافہ، یورپ کے بعد ایشیا اور افریقہ بھی خطرے میں

Next

میسی کو سعودی کلب کی جانب سے پیشکش کی خبریں، میسی کے والد کیا کہتے ہیں؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme