بزنس مین نے میسی کے مداح کو فٹبال تھیم والا گھر تحفے میں دے دیا

ویب ڈیسک

متحدہ عرب امارات کے ایک بزنس مین عفی احمد نے بھارت کے شہر کیرالہ میں ارجنٹائن کی تھیم والا گھر بنایا ہے اور اسے لیونل میسی کے مداح سبیر وازہکڈ کو تحفے میں دیا ہے

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دو بیڈ روم والی رہائش گاہ نیلے اور سفید تھیم میں رنگی ہوئی ہے اور اس کی چھت پر فٹبال ہے جبکہ میسی کی جرسی کے ساتھ ان کا شرٹ نمبر 10 بھی لکھا ہوا ہے

قطر میں کھیلے گئے فیفا ورلڈکپ کے دوران نوجوان سبیر نوجوان نے مقبولیت حاصل کی تھی، حیران کن طور پر اس مداح کو 1904 کے بعد سے کھیلے گئے ہر فیفا ورلڈکپ میچ کے تمام اعداد و شمار زبانی یاد ہیں، جس سے انہیں سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی ملی تھی

سبیر قطر میں 2022 کے فیفا ورلڈکپ کے دوران اپنی دلکش ملیالم کمنٹری کی وجہ سے وائرل ہوئے۔ پیشہ ورانہ قابلیت نہ ہونے کے باوجود، جز وقتی کسان سبیر کے فٹبال کھلاڑیوں، ٹیم اور گیمز کے بارے میں گہرائی سے کیے گئے تجزیوں اور تبصروں نے سامعین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا

جب عفی احمد نے سبیر کے فٹبال کے شوق اور میسی اور ارجنٹائن کے لیے ان کی محبت کے بارے میں جانا، تو بزنس ٹائیکون نے سبیر کو قطر ورلڈکپ میں لے کر جانے کی پیشکش کی، تاکہ وہ اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو لائیو دیکھ سکیں

سبیر، اگرچہ، موقع کو گنوانا نہیں چاہتا تھا، لیکن اس کے باوجود وہ نہیں جا سکا، کیونکہ اسے اپنے خاندان کے بیمار افراد خاص طور پر والدہ کی دیکھ بھال کرنی تھی

ان کی قربانی اور فرض شناسی نے دبئی کے رہائشی عفی کو متاثر کیا اور زبیر کے لیے کچھ کرنے اور اسے خصوصی تحفہ دینے کا سوچا

انہوں نے کیرالہ کے ملاپورم ضلع کے وازہکڈ گاؤں میں اس کے لیے ارجنٹائن کی تھیم والا ایک منفرد گھر بنایا اور اسے تحفے کے طور پر پیش کر دیا

دوسری جانب برنس مین کی جانب سے گھر کا تحفہ دینے پر زبیر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ”یہ میرے خوابوں کا گھر ہے۔ میرے پاس اس کا شکریہ ادا کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں‘‘

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب عفی نے میسی کے مداح پر مہربانی کی ہو۔ اس سے قبل اس نے میسی کے ایک نوجوان مداح محمد نبرس کو ان کے ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں سعودی عرب کے ہاتھوں ارجنٹائن کی 2-1 سے شکست کے بعد مایوسی کی حالت میں دیکھ کر قطر روانہ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close