Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کا کمپیوٹرز کے لیے نیا ورژن متعارف، گروپ کالنگ فیچرز میں اضافہ

By Akhtar Rasool
مارچ 24, 2023 2 Min Read
0

میٹا کمپنی نے واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے کچھ نئی سہولیات پیش کی ہیں، جن میں انٹرفیس اس طرح بدلا گیا ہے کہ آپ کثیر افراد کے ساتھ گفتگو کر سکتے ہیں اور واٹس ایپ وڈیو کانفرنسنگ میں کئی افراد شامل ہو سکتے ہیں

فیسبک اور پیرنٹ کمپنی میٹا پلیٹ فارم کے شریک بانی مارک زکربرگ نے فیسبک پر اعلان کیا کہ ونڈوز کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپ کے لیے نئی ایپ متعارف کرا دی گئی ہے، اس نئے ورژن میں کالنگ فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے، پرانی ایپلیکیشن کے مقابلے نئے ایپ کی کارکردگی بھی بہتر بنایا گیا ہے

اب اگر صارفین کا فون بند بھی ہوجائے، تب بھی وہ واٹس ایپ استعمال کر سکتے ہیں

نئی ڈیسک ٹاپ ایپ میں اب آٹھ افراد کے ساتھ وڈیو کالز اور بتیس افراد کے ساتھ آڈیو کالز کرنا ممکن ہوگا، کمپنی کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ویڈیو کالنگ کے لیے لوگوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا

کمپنی کا کہنا ہے کہ کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کے ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ ایپلیکیشن استعمال کرتے ہوئے گروپ کالز میں شامل ہونا آسان ہو جائے گا

اب لیپ ٹاپ اور ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کے لیے واٹس ایپ ورژن کو تیز رفتار لوڈنگ کے قابل بنایا گیا ہے اور یہ ہموار انداز میں کام کرتا ہے۔ دوسری جانب ایک سے زائد ڈیوائس سنکنگ کو بھی بڑھایا گیا ہے۔ اسی طرح پری ویوز دیکھنے اور اسٹکرز کی صلاحیت کو بھی بڑھا گیا ہے۔

تاہم میٹا نے کہا ہے کہ واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ میٹنگ میں اوتار اور تھری ڈی ماڈل موجود نہیں ہوں گے۔ لیکن میٹا نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ وہ جلد اینڈروئڈ ٹیبلٹ کے لیے بھی واٹس ایپ کا نیا ورژن پیش کرے گا جس میں دیگر نئی سہولیات رکھی جائیں گی

ڈیسک ٹاپ کے لیے نئے واٹس ایپ ایپلیکیشن واٹس ایپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جا کر دیے گئے لنک پر کلک کرکے ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہے

اس سے قبل کمپنی نے مزید دو نئے فیچرز متعارف کروائے تھے، پہلے فیچر میں کسی واٹس ایپ گروپ میں شامل افراد کی تعداد میں ڈبل اضافہ کیا گیا ہے، گروپس کے اراکین کی تعداد 512 سے بڑھ کر 1024 کیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

دوسرا ’وائس اسٹیٹس‘ کا فیچر پیش کیا گیا تھا، جس سے وائس نوٹ کے ذریعے واٹس ایپ اسٹیٹس لگاسکیں گے۔

Tags:

best whatsapp featuresnew whatsapp featuresnew whatsapp useful featuressecret whatsapp featurestop whatsapp featuresupcoming whatsapp featuresWhatsappwhatsapp featureWhatsapp Featureswhatsapp hidden featureswhatsapp latest featureswhatsapp new featurewhatsapp new featureswhatsapp new features 2022whatsapp on computerwhatsapp secret featureswhatsapp tipswhatsapp tips and trickswhatsapp trickswhatsapp upcoming features
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

رمضان میں روزے کے باعث ہونے والے سر درد کا آسان علاج

Next

گھر بیٹھے موبائل فون سے شناختی کارڈ بنوانے کے لیے نادرا کی نئی ایپلیکیشن

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme