Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

رمضان میں روزے کے باعث ہونے والے سر درد کا آسان علاج

By Akhtar Rasool
مارچ 24, 2023 2 Min Read
0

رمضان المبارک کے اکثر دوران روزہ داروں کو مختلف وجوہات کی بنا پر سر درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جن میں سے سب سے زیادہ عام طور پر خون میں شوگر کی کمی، پانی کی کمی، کیفین کی کمی اور نیند کی کمی ہے

بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ سحری کے وقت میٹھا کھانے سے دن بھر بلڈ شوگر لیول بہتر رہے گا، لیکن ایسا نہیں ہوتا

روزے کے دوران جسم میں پانی کی کمی اور شوگر اور نمکیات کی کمی بے شمار مسائل کا سبب بن سکتی ہے جن میں سر درد، سستی، پٹھوں میں کمزوری، چکر آنا، بلڈ پریشر میں کمی، دل کی دھڑکن میں اضافہ، بخار اور دیگر شدید وجوہات میں آپ بے ہوش بھی ہو سکتے ہیں

ان مسائل سے بچنے کا آسان حل یہ ہے کہ سحری اور افطار کے اوقات میں پانی کی مقدار میں اضافہ کریں

ماہ رمضان میں روزہ دار کئی گھنٹوں تک کچھ کھاتے پیتے نہیں جبکہ نیند کے دورانیے میں کمی سمیت طرز زندگی اور جسم میں بھی کافی تبدیلیاں آتی ہیں

ڈنمارک میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق روزے کے دوران سر درد کی شرح میں 4.1 فیصد اضافہ ہوا ہے، زیادہ تر سولہ گھنٹے روزہ رکھنے کے بعد سر درد ہوتا ہے اور افطاری کے بعد ہی سر درد میں کمی آنے لگتی ہے

روزے کے دوران سر درد کا کیا علاج ہے؟ آئیے جانتے ہیں:

فائبر غذاؤں کا استعمال:
روزے کے دوران سر درد کی عام وجہ بھوک لگنا، جسم میں پانی کی کمی، نیند کے دورانیے میں کمی ہوبسکتی ہے

اسی لیے سر درد کا آسان حل یہ ہے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ سحری کھانا کبھی مت چھوڑیں، سحری میں فائبر غذاؤں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں.

فائبر غذاؤں میں گوبھی، گاجر، آلو، گندم کے علاوہ سیب، کیلے بھی شامل ہیں

پانی کا استعمال زیادہ کریں:
چونکہ 15 گھنٹے روزہ رکھنے سے جسم میں پانی کی کمی ہوتی ہے لہٰذا سحری میں کم از کم چار گلاس کے پانی اور افطار کے بعد ہر ایک آدھے یا ایک گھنٹے کے وقفے سے پانی کا ایک گلاس لازمی پپنے کی عادت ڈالیں

کیفین کا استعمال
کوشش کریں کہ سحری میں ایک کپ کافی پی لیں، کافی پینے سے جسم سے کیفین کے اخراج کا خطرہ کم ہو جائے گا

نیند پوری کریں:
نیند کی کمی سر درد سمیت دیگر مسائل کی ایک اہم وجہ ہے

رمضان کے دوران سونے کے اوقات کو منظم کریں، دیر تک جاگنے سے گریز کریں اور دن کے وقت سونا یقینی بنائیں جو آپ کی صحت کے لیے یقینی طور پر مددگار ثابت ہوگا۔

دن کے وقت ٹھنڈی جگہوں پر رہیں اور جہاں تک ممکن ہو دھوپ یا گرم جگہوں سے پرہیز کریں

اس دوران لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر یا موبائل فون کا استعمال کم کریں، لہٰذا یہ بہت ضروری ہے کہ آپ رات کو اچھی نیند پر توجہ دیں

واضح رہے کہ یہ رپورٹ طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔

Tags:

diet in ramadanheadache & ramadan dietheadache during ramadanheadache in ramadanheadache treatment in ramadanhealthy ramadanhow to treat headache during ramadanmigraine headache during ramadanramadanramadan 2020ramadan and healthramadan dietramadan faqramadan for kidsramadan hacksramadan headacheramadan me headacheramadan memesramadan monthramadan mubarakramadan tipsramadhanwhat is ramadan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

رمضان شریف: مہنگائی سے بچنے کے تین آسان طریقے

Next

واٹس ایپ کا کمپیوٹرز کے لیے نیا ورژن متعارف، گروپ کالنگ فیچرز میں اضافہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme